بدھ , 10 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف بڑی کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک

5 مہینے پہلے
A A
خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف بڑی کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 11 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 جنوری 2026 کو صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، جن کا ہدف بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ پہلی کارروائی ضلع شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اس آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔

دوسرا آپریشن ضلع کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر کیا، جہاں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقوں میں کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری ہیں تاکہ خطے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ حکمت عملی ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

موضوعات : KhawarijpakistanTerrorism
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاسپورٹ اب گھر کی دہلیز پر ملیں گے
پاکستان

پاسپورٹ اب گھر کی دہلیز پر ملیں گے

9 جون , 2026
Significant increase in defense spending of India and Pakistan after May 2025. SIPRI report
تازہ ترین

مئی 2025کے بعد بھارت اور پاکستان کے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ۔سپری کی رپورٹ

9 جون , 2026
Afghanistan suffers humiliating defeat in one-off Test against India
تازہ ترین

افغانستا ن کو بھارت کے ہاتھوں واحد ٹیسٹ میں عبرتناک شکست

8 جون , 2026
ترکیہ نے مہنگائی کا مقابلہ کر لیا، پاکستان ابھی بھی مشکلات کا شکار: ایشیائی ترقیاتی بینک
پاکستان

ترکیہ نے مہنگائی کا مقابلہ کر لیا، پاکستان ابھی بھی مشکلات کا شکار: ایشیائی ترقیاتی بینک

7 جون , 2026
ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ
اہم ترین 3

ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ

7 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان
اہم ترین

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026
اگلی خبر
ایران میں احتجاج شدید تصادم میں تبدیل ، ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز

ایران میں احتجاج شدید تصادم میں تبدیل ، ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز

یہ بھی پڑھیں

When will the opening ceremony of the Football World Cup take place, who will perform

فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کب ہو گی ،کون پرفارم کرے گا

10 جون , 2026
Asian Games Pakistan's 15-member squad announced

ایشین گیمز ،پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

10 جون , 2026
Significant improvement in economic stability, investment and exports in Pakistan

پاکستان میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں بہتری

10 جون , 2026
A budget of 310 million has been allocated for She Threads, women will receive a monthly stipend of 15,000.

شی تھریڈز کیلئے310ملین کا بجٹ مختص،خواتین کو 15ہزار ماہانہ وظیفہ ملے گا

10 جون , 2026
An important meeting of the National Economic Council will be held today.

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا

10 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔