بیجنگ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےمعاشی طاقت کے لحاظ سے چین کا کوئی ثانی نہیں ،چین دنیا کے لیے قابل تقلید ماڈل بن چکا ہے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا چین اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں ،ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،چین نے دو ہزار دس کے تباہ کن سیلاب میں پاکستان کی بھر پور مدد کی ، خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کے لیے چین کی کوششیں قابل تحسین ہیں صدر شی جن پنگ تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ ،وزیراعظم نے مزید کہا ،چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں اسی کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ،لاکھوں افراد کو روز گار دیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چینی نائب صدر نے یادگاری کیک کاٹا۔
وزیراعظم نے کہا سات دہائیوں میں چین نے محنت اور مسلسل کوششوں کے ذریعے عروج کی بلند ترین سطح حاصل کی، یہ دنیا کی دیگر اقوام کے لیے ایک شاندار مثال ہے کہ غربت اور بے روزگاری پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے، اگر آپ ثابت قدم رہیں تو آخرکار وہ مقام حاصل کر لیتے ہیں جہاں آج کا چین کھڑا ہے، ایک عالمی اقتصادی طاقت اور عالمی عسکری طاقت ہے۔












