ہفتہ , 14 فروری , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین نے ایک منٹ میں سیٹلائٹ کو تباہ کرنے والا ہتھیار تیار کرلیا

4 دن پہلے
A A
China has developed a weapon that can destroy a satellite in one minute
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

چینی سائنسدانوںنے ایک مختصر مائیکرو ویو بیم فائر کرنے والے ہتھیار کا ایسا نظام تیارکر لیا ہے جو ایک منٹ کے اندر خلا میں موجود سیٹلائٹ کوبھسم کر سکتا ہے۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبہ شان زی کے شہرژان میںواقع انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے یہ نظام تیار کیا ہےجو پورے ایک منٹ تک انتہائی طاقتور 20 گیگا واٹ توانائی فراہم کر سکتا ہے۔جبکہ اس سے پہلے اسی طرح کے نظام صرف تین سیکنڈ سے زیادہ مسلسل فائرنگ کرنے کے قابل نہیں تھے۔ اس نظام کو ٹی پی جی 1000سیز کا نام دیا گیا ہے۔اور یہ ہائی پاور مائکروویو (ایچ پی ایم) ہتھیار کے لیے دنیا کا پہلا مختصر ڈرائیور ہے۔


ٹی پی جی 1000سیزصرف چار میٹر لمبا ہے اور ایلومینیم کے مرکب سے بنے ڈھانچے کی بدولت اس کا وزن پانچ ٹن ہے ۔ جو اسے ٹرکوں، ہوائی جہازوں اور یہاں تک کہ سیٹلائٹ پر بھی نصب کرنے کے لیے کافی چھوٹا اورقابل عمل بناتا ہے۔ چنانچہ اسے سیٹلائٹس پر لگا کر، آپریٹرز خطرے کے طور پر نشان زد سیٹلائٹ سے آسانی سے نمٹ سکتے ہیں۔
ٹی پی جی 1000سیزپر کام کرنے والی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نظام ایک سیشن میں 3000 توانائی کی طاقتور لہریںپیدا کر سکتا ہے جو اس طرح کے اب تک بنائے گئے دوسرےآلات سے کہیں زیادہ ہے۔یہی نہیں یہ نظام اب تک 200,000 سے زیاد ہ متحرک لہریں پیدا کر چکاہے۔ جو مستحکم اور قابل اعتماد کارکردگی کامظہر ہیں اور ہائی پاور سسٹمز کی کثیر پلیٹ فارم تعیناتی کی نشاندہی کرتا ہے۔
اسی حوالے سےچینی جریدےساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20گیگا واٹ توانائی تو بہت زیادہ ہے ۔اور صرف ایک گیگا واٹ توانائی کے ساتھ ہی زمین پر نصب مائیکروویو ہتھیار سٹار لنک سیٹلائٹ مواصلات میں خلل ڈال سکتا ہے۔بلکہ خود سیٹلائٹ کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔


ٹی پی جی 1000سیز نظام بنانے والے سائنسدانوں نے وضاحت کی کہ انھوں نے روایتی سیدھے ٹیوب ڈیزائن کو ایک مختصر2یو شکل کی ٹیوب والے ڈھانچے سے بدل دیا ہے۔ جس سے موثر طریقے سے توانائی کی طاقتور لہریں پیدا کی جا سکتی ہیں۔اس کے ساتھ عمومی اپ گریڈز جیسے بہتر موصل تیل پر منتقلی توانائی کو ذخیرہ کرنےکی صلاحیت کو نمایاں طور پربڑھا دیتی ہے۔
یاد رہے کہ چینی حکام نےمتعدد بار خبردار کیا ہےکہ ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کےسٹار لنک سیٹلائٹس اس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اور ملک "سٹار لنک کا قاتل” ہتھیار تیار کر رہا ہے۔ جن میں ہائی پاور مائیکرو ویو سسٹم اور لیزرز شامل ہیں جو کم قیمت پر میگا برج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سپیس ایکس دوسرے سیٹلائٹس اور خلائی ملبے کے ساتھ تصادم کے خطرات کو کم کرنے کے لیے اپنے سٹا ر لنک سیٹلائٹس کی اونچائی کو کم کر رہا ہے۔ مگر اس اقدام سے اسکے سیٹلائٹس کو زمینی نظام کے حملوں کا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

موضوعات : chinasatelitestarlinktarget
ShareSend

متعلقہ خبریں

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
تازہ ترین

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

13 دسمبر , 2025
نئے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ممکنہ تاریخ بتا دی
تازہ ترین

نئے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ممکنہ تاریخ بتا دی

13 جنوری , 2026
سبز رنگ میں لپٹا J-35، بھارت کی نیندیں حرام
تازہ ترین

سبز رنگ میں لپٹا J-35، بھارت کی نیندیں حرام

9 جنوری , 2026
امید ہے لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا،چیئرمین پی سی بی
تازہ ترین

امید ہے لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا،چیئرمین پی سی بی

13 دسمبر , 2025
معجزہ ہوگیا، ڈیمین مارٹن کوما سے باہر
تازہ ترین

معجزہ ہوگیا، ڈیمین مارٹن کوما سے باہر

5 جنوری , 2026
امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
تازہ ترین

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

3 جنوری , 2026
اگلی خبر
’نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ کا نیا نظام: سولر صارفین کے لیے اہم تبدیلیاں‘

’نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ کا نیا نظام: سولر صارفین کے لیے اہم تبدیلیاں‘

یہ بھی پڑھیں

Imran Khan's sons Qasim and Suleman were interviewed over the phone.

عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

14 فروری , 2026
Pakistan has the ability to win not only the match against India but also the World Cup, says Shahid Afridi

پاکستان بھارت کیخلاف نہ صرف میچ بلکہ ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے،شاہد آفریدی

14 فروری , 2026
India's war preparations 77 fighter jets, military exercises near Pakistani border

انڈیا کی جنگی تیاریاں؟ پاکستانی سرحد کے قریب 77 فائٹر جیٹس ،فوجی مشقیں

14 فروری , 2026
Prime Minister announces Rs 38 billion Ramadan relief package

وزیراعظم نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

14 فروری , 2026
ایران کے ہاتھ لگ گیا امریکی خزانہ، بی ٹو بمبار کا راز بے نقاب؟

ایران کے ہاتھ لگ گیا امریکی خزانہ، بی ٹو بمبار کا راز بے نقاب؟

14 فروری , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • کھیل
  • فن و ثقافت
  • کالم/بلاگز
  • ویڈیو

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔