کراچی ( پاک ترک نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میرپور ڈویژن کے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کر دیا کہتے ہیں،، فیز ٹو کے انتخابات سے پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ مظفرآباد سری نگر نہیں، ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا انتخابی بےضابطگیوں پر الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے۔ ریاست اس وقت سے ڈرے جب پیپلزپارٹی کہے انتخابات نہیں مانتے۔۔30پولنگ اسٹیشن پر قبضے کا ثبوت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا اپنی تمام نشستیں قانونی اور آئینی طریقے سے واپس لیں گے۔ چوہدری یاسین کو اسمبلی بننے سے پہلے نشست واپس دلوائیں گے۔۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے گا، کوئی اور نہیں ۔
بلاول بھٹو نے کہا کشمیری اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتے ہیں جس کا وزیرکہتا ہے راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں، کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز چور دروازے سے اقتدار میں آئیں،شرجیل انعام میمن
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا تشدد اوربندوق کے زور پر الیکشن جیتنے والوں سے عوام نفرت کرتے ہیں، فیز ٹو کے انتخابات سے پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
بلاول بھٹونے کہا اسٹیک ہولڈرز طے کریں کہ اب مزید احتجاج نہ ہو۔۔کمیشن کی رپورٹ تک احتجاج نہ کیا جائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مظفر آباد میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا












