کراچی ( پاک ترک نیوز) سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا14ہزار900روپے سستا ہو گیا ۔سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ38ہزار36روپے ہو گئی ۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 13ہزار410روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3لاکھ74ہزار205روپے ہو گئی ،عالمی مارکیٹ میں 149ڈالر کمی سے فی اونس سونا 4156ڈالر کا ہو گیا
یہ بھی پڑھیں: پٹرول آج کتنا سستا ہو گا؟
ایک تولہ چاندی 413روپے گراوٹ کے بعد 6946روپے کی ہو گئی،10 گرام چاندی 373 روپے کمی کے بعد 5895 روپے کی ہو گئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 4 ڈالر کمی کے بعد 64 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












