لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ پر نہ صرف پاکستانی اور انڈین بلکہ دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں مرکوز ہیں ۔
کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف متعدد میچز میں حصہ لینے کے بعد یہی سمجھ آیا ہے کہ باہر کی باتوں پر دھیا ن نہ دیں بلکہ ریلیکس رہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ پر اپنا ایک جوش ہوتا ہے اور جونیئرز کو مشورہ یہی دیتا ہوں کہ جتنا پر اعتماد رہو گے اور ٹینشن نہیں لو گے اتنا ہی اچھا ہے ۔
واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل سری لنکا کے شہر کولمبو میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کے بڑے معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ شائقین کرکٹ اس بڑے مقابلے کیلئے انتہائی پرجوش ہیں اور پاکستان اور بھارت کے شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ قومی مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 2017 کی چیمپئنز ٹرافی سے اب تک بھارت کے خلاف کئی میچز میں حصہ لے چکے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کو بدترین شکست دینے میں بابر اعظم کا بھی اہم کردار رہا ہے۔












