پیر , 16 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا کے جدید ایف 15 ای ایکس جنگی طیارے پہلی بار جاپان پہنچ گئے

6 گھنٹے پہلے
A A
America's advanced F-15EX fighter jets arrive in Japan for the first time
Share on Facebookwhatsapp

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) امریکا کے جدید جنگی طیارے ایف 15 ای ایکس ایگل ٹو پہلی بار مستقل تعیناتی کے لیے جاپان کے کادینا ایئر بیس پہنچ گئے، جہاں انہیں کئی دہائیوں پرانے ایف 15 طیاروں کی جگہ تعینات کیا جائے گا۔امریکی فضائیہ کے مطابق اتوار کو 18 ویں ونگ نے تصدیق کی کہ جدید الیکٹرانک جنگی نظام سے لیس پہلا ایف 15 ای ایکس طیارہ کادینا ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔ یہ بیرون ملک کسی امریکی فوجی اڈے پر اس جدید طیارے کی پہلی مستقل تعیناتی ہے۔

نئے جنگی طیارے 67 ویں فائٹر اسکواڈرن کے زیر استعمال ہوں گے۔ طیاروں کی آمد سے قبل امریکی فضائیہ کے پائلٹس اور عملے نے امریکا میں خصوصی تربیت مکمل کی تھی۔67 ویں فائٹر اسکواڈرن کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل اجے دوا کے مطابق ایف 15 ای ایکس کی کادینا آمد صرف آغاز ہے، اب توجہ طیاروں کو فضائی آپریشنز میں شامل کرنے، اسکواڈرن کی مہارت بڑھانے اور ان کی جدید صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر مرکوز ہوگی۔امریکی فضائیہ کادینا ایئر بیس پر مجموعی طور پر 36 ایف 15 ای ایکس جنگی طیارے مستقل تعینات کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یہ طیارے 67 ویں اور 44 ویں فائٹر اسکواڈرن کے زیر استعمال ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق کادینا ایئر بیس پر پہلے سے موجود ایف 15 سی اور ایف 15 ڈی طیارے کئی دہائیوں پرانے ہوچکے تھے، جس کے باعث امریکی فضائیہ نے چار سال قبل انہیں مرحلہ وار تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔اس دوران خطے میں امریکی فضائی طاقت برقرار رکھنے کے لیے ایف 15، ایف 22 اور ایف 35 جنگی طیاروں کے مختلف دستے عارضی طور پر جاپان بھیجے جاتے رہے۔ جدید طیاروں کی آمد کے باوجود یہ عارضی تعیناتیاں جاری ہیں۔ایف 15 ای ایکس ایگل ٹو جدید الیکٹرانک جنگی نظام، بہتر فضائی نگرانی کی صلاحیتوں، جدید ایویونکس اور زیادہ ہتھیار لے جانے کی استعداد کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کی ونڈوز صارفین کے لیے بری خبر، نومبر سکیورٹی اپ ڈیٹس کے بعد ایکٹیویشن میں خرابی سامنا

امریکی فضائیہ کے مطابق یہ خصوصیات دشمن کے جنگی طیاروں کے خلاف کارروائی اور فضائی برتری برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں گی۔18 ویں ونگ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جان گالمور کے مطابق ایف 15 ای ایکس کی کادینا آمد بحرالکاہل میں امریکی فضائی طاقت کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے طیارے ممکنہ خطرات کا جواب دینے، جارحیت روکنے اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر جاپان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد دیں گے۔

امریکی فضائیہ کے مطابق جدید جنگی طیاروں کی مستقل موجودگی امریکا اور جاپان کے دفاعی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

موضوعات : f15efighterjetsjapantokyo
ShareSend

متعلقہ خبریں

The world's 6 most powerful fighter jets
تازہ ترین

دنیا کے 6 طاقتور لڑاکا طیارے

16 نومبر , 2026
Japan announces a $4.3 million grant for Pakistan’s anti-polio program.
تازہ ترین

جاپان کا پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 43 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

13 نومبر , 2026
Preparations underway to further modernize China’s J-35A aircraft
تازہ ترین

چین کی جے 35اے طیارے کو مزید جدید ترین بنانے کی تیاریاں

13 نومبر , 2026
Pakistan’s JF-17 or India’s Tejas—which is more powerful
تازہ ترین

پاکستانی جے ایف 17 یا بھارتی تیجس، کون زیادہ طاقتور؟

7 نومبر , 2026
Eurofighter Typhoon targets sale of over 200 new combat aircraft; Saudi Arabia, Austria, and Turkey are potential buyers.
تازہ ترین

یوروفائٹر ٹائیفون کا 200 سے زائد نئے جنگی طیارے فروخت کرنے کا ہدف، سعودی عرب، آسٹریا اور ترکیہ ممکنہ خریدار

5 نومبر , 2026
Sweden's fighter jet controlled by artificial intelligence
تازہ ترین

سویڈن کا جنگی طیارے کا مصنوعی ذہانت سے کنٹرول

4 نومبر , 2026
اگلی خبر
Malaysia's decision to purchase Turkish-made missiles for its warships

ملائیشیا کا جنگی بحری جہازوں کے لیے ترک ساختہ میزائل خریدنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

16 نومبر , 2026
گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

16 نومبر , 2026
اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

16 نومبر , 2026
نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، رضا ربانی

نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، رضا ربانی

16 نومبر , 2026
Chaudhry Salik Hussain has sent a response to Maryam Nawaz’s legal notice claiming Rs 5 billion in damages.

چوہدری سالک حسین نےمریم نواز کے 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا  جواب بھجوا دیا

16 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔