اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اقتصادی سروے میں زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔گندم کی پیداوار 4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن ہوگئی،چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ،گنے کی پیداوار 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ 8 کروڑ 94 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔
مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی، کاشت کا رقبہ برقرار ہے ،کپاس کی پیداوار 0.5 فیصد کم، زیر کاشت رقبہ بھی گھٹ گیا،چنے کی پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ،آلو کی پیداوار 27.6 فیصد بڑھ گئی، آم کی پیداوار میں 11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی،ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد اضافہ،مرچوں کی پیداوار 9.2 فیصد بڑھ گئی۔












