تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کی اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملوں کی 89 ویں لہر جاری،،سیکڑوں میزائل ڈرونز اور راکٹوں کی بوچھاڑ کر دی۔
تل ابیب میں بن گوریان ایئر پورٹ پر ری فیولنگ طیاروں کو نشانہ بنایا،،تل ابیب سمیت متعدد علاقوں میں میزائل حمملوں میں بھاری نقصان پہنچا،،1 اسرائیلی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔
پاسداران انقلاب نے اصفہان میں 2 جدید امریکی ایم کیو نائن ریپر ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ،،کویت بحرین اور متحدہ عرب امارات میں امریکی ریڈارز کو بھی نشانہ بنایا۔
یو اے ای پر حملے میں 37 امریکی فوجی ہلاک ہوئے،،پاسداران انقلاب کا دعویٰ،،خلیج فارس میں اسارائیلی بحری جہاز ایکواون پر حملہ آگ بھڑک اٹھی،،دوسری جانب حزب اللہ کی شمالی ااسرائیل کی نہار یہ بستی پر راکٹوں کی برسات،،اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیون کو شدید نقصان پہنچا،،24 گھنٹوں میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے نئے وار،،تہران میں شدید بمباری،،حملے میں سابق ایرانی وزیر خارجہ کمال خاری شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کی اہلیہ شہید ہو گئیں۔
کمال خرازی ایران کے اسٹرٹیجک کونسل آن فارن ریلیشنز کے سربراہ تھے۔
امریکا کا ایرانی شہر اصفہان میں اسلحہ ڈپو پر بڑا حملہ،،آرٹش اسٹریٹ میں فوجی تنصیبات کے قریب 40 سے زائد دھماکے سنے گئے۔
امریکی حملوں کے بعد علاقے دھماکوں سے لرز اٹھا،،امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے بارود کا ڈپو بنکر بسٹر بموں سے تباہ کیا گیا،،ایرانی فوج کے 2 بڑے آرٹکری گروپس کے مراکز کو نشانہ بنایا۔












