بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایک دن میں 13 لاکھ پلاسٹک بوتلیں سمندروں اور دریاؤں سے نکال لی گئیں

2 ہفتے پہلے
A A
1.3 million plastic bottles were removed from oceans and rivers in a single day.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک ترک نیوز) دنیا بھر میں سمندروں، دریاؤں اور ساحلی علاقوں کو پلاسٹک کے کچرے سے پاک کرنے کے لیے رضاکاروں کی بڑی مہم کے دوران صرف ایک دن میں 13 لاکھ سے زائد پلاسٹک بوتلیں جمع کرلی گئیں۔ماحولیاتی تنظیم اوشن کنزروینسی کے مطابق 2025 میں ہونے والی انٹرنیشنل کوسٹل کلین اپ مہم میں تقریباً 6 لاکھ 30 ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا، جنہوں نے دنیا بھر میں 15 ہزار میل سے زائد ساحلی پٹی اور آبی گزرگاہوں سے تقریباً ایک کروڑ 39 لاکھ اشیا پر مشتمل کچرا صاف کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پلاسٹک کی بوتلیں سب سے زیادہ جمع کی جانے والی اشیا میں شامل رہیں۔ رضاکاروں نے 12 لاکھ سے زائد سگریٹ کے ٹوٹے، 8 لاکھ 85 ہزار پلاسٹک بوتلوں کے ڈھکن، 5 لاکھ 81 ہزار پلاسٹک شاپنگ بیگز اور 10 لاکھ سے زائد دیگر پلاسٹک بیگز اور کھانے پینے کے پلاسٹک کنٹینرز بھی جمع کیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلیں دنیا میں سب سے زیادہ ری سائیکل ہونے والی اشیا میں شامل ہیں، اس کے باوجود ان کی بڑی تعداد سمندروں اور دریاؤں میں پہنچ رہی ہے، جو پلاسٹک کی ضرورت سے زیادہ پیداوار اور ناقص ویسٹ مینجمنٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔

اوشن کنزروینسی کی ماہر اینجا برینڈن کے مطابق ری سائیکلنگ تک رسائی بڑھانے، بوتلوں کے ڈپازٹ ریٹرن نظام اور دوبارہ استعمال و ری فل کی سہولیات میں سرمایہ کاری سے سمندروں کو پلاسٹک آلودگی سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کا کچرا صرف ساحلوں کی خوبصورتی متاثر نہیں کرتا بلکہ سمندری حیات کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہورہا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایک الباٹروس پرندہ پلاسٹک کی پوری بوتل نگلنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: غم زدہ ڈولفن کی دردناک کہانی، مردہ بچے کو کئی روز تک اپنے ساتھ لیے رہی

اوشن کنزروینسی کے مطابق اس عالمی صفائی مہم کا آغاز 40 سال قبل صرف 2 ہزار 800 رضاکاروں سے ہوا تھا۔ اب تک 166 ممالک اور خطوں کے تقریباً ایک کروڑ 97 لاکھ افراد اس مہم کا حصہ بن چکے ہیں اور مجموعی طور پر 43 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کچرے کی اشیا جمع کی جاچکی ہیں، جن کا مجموعی وزن تقریباً ایک لاکھ 84 ہزار ٹن ہے۔

موضوعات : #plasticbottelscleanriverssea
ShareSend

متعلقہ خبریں

The heart-wrenching story of a grieving dolphin that carried its dead calf with it for several days.
تازہ ترین

غم زدہ ڈولفن کی دردناک کہانی، مردہ بچے کو کئی روز تک اپنے ساتھ لیے رہی

9 اگست , 2026
Warning! The oceans are sounding the alarm; record-breaking heat has plunged the world into concern.
تازہ ترین

خبردار! سمندر خطرے کی گھنٹی بجانے لگے، ریکارڈ گرمی نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا

4 جولائی , 2026
The world’s largest cruise ship takes to the sea for the first time
تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا کروز جہاز پہلی بار سمندر میں اتر گیا

26 فروری , 2026
ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت کے باعث دنیا بھر میں رونما ہونیوالی ارضیاتی تبدیلیاں
تازہ ترین

ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت کے باعث دنیا بھر میں رونما ہونیوالی ارضیاتی تبدیلیاں

24 نومبر , 2025
بھارت کے پانی چھوڑنے پر پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی، کئی بند ٹوٹ گئے
تازہ ترین

بھارت کے پانی چھوڑنے پر پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی، کئی بند ٹوٹ گئے

5 ستمبر , 2025
دریاؤں میں ہوٹل، کالونیاں بنانے والے سیٹھوں کیخلاف کارروائی ہوگی: مصدق ملک
تازہ ترین

دریاؤں میں ہوٹل، کالونیاں بنانے والے سیٹھوں کیخلاف کارروائی ہوگی: مصدق ملک

30 اگست , 2025
اگلی خبر
The 24-hour day has shortened; why is the Earth spinning so fast

24گھنٹے کا دن چھوٹا ہو گیا، زمین آخر اتنی تیزی سے کیوں گھوم رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔