لاہور( پاک ترک نیوز) دن رات کا یہ چکر تو اربوں سال سے جاری ہے۔۔لیکن اب زمین نے سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا۔۔زمین نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنا ایک چکر مکمل کرلیا!صرف 1.66 ملی سیکنڈ۔۔ بظاہر معمولی سا فرق۔۔ لیکن سائنسدانوں کے لیے یہ ایک بڑا راز بن گیا ہے۔۔آخر زمین اچانک تیزی سے کیوں گھوم رہی ہے؟
ہماری گھڑی کہتی ہے۔۔ ایک دن 24 گھنٹے کا ہوتا ہے۔۔لیکن زمین کی اصل گردش ہمیشہ بالکل 24 گھنٹے نہیں ہوتی۔5 جولائی 2024 کو زمین نے اپنے محور پر ایک چکر مکمل کرنے میں 24 گھنٹے سے 1.66 ملی سیکنڈ کم وقت لیا۔۔یہ ایٹمی گھڑیوں کے دور میں ریکارڈ کیا گیا مختصر ترین دن ہے۔فرق اتنا معمولی ہے کہ۔۔نہ آپ اسے محسوس کرسکتے ہیں، نہ عام گھڑی اسے دکھا سکتی ہے۔
لیکن اصل حیرت یہاں ہے۔۔سائنس کے مطابق زمین کو طویل عرصے میں سست ہونا چاہیے!چاند کی کششِ ثقل سے پیدا ہونے والی سمندری لہریں زمین کی گردش کو آہستہ آہستہ سست کررہی ہیں۔۔جس کے باعث ہر صدی میں دن تقریباً 2.3 ملی سیکنڈ طویل ہوتا جارہا ہے۔تو پھر۔۔
گزشتہ چند برسوں میں زمین نے ایک کے بعد ایک مختصر دن کے ریکارڈ قائم کیے۔۔2022 میں دن تقریباً 1.59 ملی سیکنڈ مختصر ریکارڈ ہوا۔۔اور پھر 2024 میں یہ فرق بڑھ کر 1.66 ملی سیکنڈ تک پہنچ گیا۔یعنی زمین۔۔اپنی رفتار میں ایک معمولی مگر حیران کن اضافہ دکھا رہی ہے۔
زمین کی گردش پر کئی عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔۔چاند کی پوزیشن۔۔سمندری لہریں۔۔ہوائیں۔۔موسم۔۔اور زمین پر موجود مادے کی تقسیم۔۔لیکن حالیہ برسوں میں زمین کی گردش میں جو مسلسل تیزی دیکھی گئی۔۔اس کی مکمل وضاحت سائنسدانوں کے پاس بھی نہیں۔
ماہرین کی نظریں اب زمین کے اندر موجود پگھلے ہوئے کور پر ہیں۔۔ممکن ہے زمین کی گہرائیوں میں ہونے والی حرکات اس رفتار کو متاثر کررہی ہوں۔۔لیکن ابھی یہ صرف ایک ممکنہ وضاحت ہے۔۔حتمی جواب سائنسدانوں کے پاس نہیں۔اور یہی بات اس معاملے کو مزید دلچسپ بنا رہی ہے۔۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں نایاب ارضی دھاتوں کی جانچ کی اہم ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت
لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں۔۔دن کے چند ملی سیکنڈ کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری زندگی میں کوئی فوری تبدیلی آنے والی ہے۔انسان اس فرق کو محسوس نہیں کرسکتا۔۔مگر انتہائی حساس ایٹمی گھڑیاں زمین کی اس معمولی سی بے قاعدگی کو بھی ریکارڈ کرلیتی ہیں۔
ایک طرف چاند زمین کو سست کررہا ہے۔۔دوسری طرف زمین چند برسوں سے تیزی سے گھوم رہی ہے۔۔آخر زمین کے اندر کیا ہورہا ہے؟کیا یہ صرف ایک عارضی تبدیلی ہے۔۔یا ہماری زمین واقعی اپنی رفتار بدل رہی ہے؟جواب ابھی سائنس کے پاس بھی نہیں۔۔لیکن ایک بات طے ہے۔۔ہم جس زمین پر کھڑے ہیں، وہ بظاہر ساکن ہے۔۔ مگر اندر اور اپنے محور پر مسلسل ایک حیران کن سفر میں ہے!











