پشاور (پاک ترک نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے افسوسناک قرار دے دیا۔
پشاور میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران ملک کے قرضوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، 74 برس میں 43 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا، جبکہ موجودہ وفاقی حکومت نے گزشتہ پانچ برس میں قرض کی رقم 97 ہزار ارب روپے تک پہنچا دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ریاستی بیانیے کے خلاف ہے، ایسے بیانات سے پاکستان مخالف بھارتی بیانیے کو پذیرائی ملتی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بہترین سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، رواں مالی سال کے لیے 180 ارب روپے ریونیو کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ لوگ حکومتی امور میں مسلسل مداخلت کر رہے ہیں، افسران کو ڈرانے دھمکانے والوں کے خلاف آخری حد تک کھڑا رہوں گا۔












