اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان کل سجے گا، جس میں پاکستان بھر سے 4 ہزار 634 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔انتخابی اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ ایک ہزار 498 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ لاہور کے وکلا کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے بار روم میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔صدر کی نشست پر احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ اور حامد خان گروپ کے سردار امان خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی اتحاد کے سیکریٹری جنرل کی اسحاق ڈار سے ملاقات
سیکریٹری کی نشست کے لیے محمد عارف نواز اور میاں عرفان اکرم آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری کی نشست پر قاضی شہریار اقبال اور سائرہ خالد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔فنانس سیکریٹری کے عہدے کے لیے محمد تنویر چوہدری اور رائے اظہر اقبال کھرل میدان میں ہیں۔نائب صدور کی نشستوں پر بھی مختلف صوبوں میں مقابلے ہوں گے۔ پنجاب سے چوہدری ارشد حسین اور محمد یاسین بھٹی، خیبر پختونخوا سے حضرت سعید اور معین الدین ہمایوں، بلوچستان سے عبدالمالک بلوچ اور محمد ابراہیم، جبکہ سندھ سے عبدالوھاب بلوچ اور جام آصف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔












