منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

35 منٹس پہلے
A A
سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر
Share on Facebookwhatsapp

جدہ(پاک ترک نیوز)سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے اوقاف نے نامعلوم اوقاف کی نشاندہی اور اطلاع دینے والوں کے لیے انعام مقرر کردیا۔
نئے ضوابط کے مطابق اطلاع دینے والے شخص کو وقف جائیداد کی مالیت کا زیادہ سے زیادہ پانچ فیصد انعام دیا جاسکے گا، تاہم انعام کی بالائی حد ایک کروڑ سعودی ریال مقرر کی گئی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق ضوابط کا مقصد ایسے نامعلوم اور غیر فعال اوقاف کی نشاندہی، بحالی اور ترقی کے لیے قانونی اور انتظامی طریقہ کار وضع کرنا ہے، تاکہ وقف کرنے والے کی نیت اور شرائط کے مطابق اوقاف کا استعمال یقینی بنایا جاسکے۔
ضوابط کے تحت نامعلوم وقف سے مراد ایسا وقف یا وصیت ہے جس کا مستحق معطل ہوچکا ہو اور جس کا نگران موجود نہ ہو، یا نگران وقف کو چھپا رہا ہو، یا اسے وقف کی جگہ، اپنی نگرانی یا ملکیت سے متعلق دستاویزات کا علم نہ ہو۔
جبکہ غیر فعال وقف وہ ہے جس کی آمدنی مسلسل دو سال سے مکمل طور پر بند ہوچکی ہو، یا وقف شدہ جائیداد سے براہ راست فائدہ بھی اسی مدت کے دوران مکمل طور پر معطل ہوچکا ہو۔
نامعلوم وقف کی اطلاع دینے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ وقف متعلقہ اتھارٹی کے علم میں پہلے سے نہ ہو، معتبر دستاویزات فراہم کرے اور اطلاع اتھارٹی کی ویب سائٹ یا مقررہ کسی دوسرے ذریعے سے جمع کرائے۔
ایک ہی وقف کی اطلاع متعدد افراد کی جانب سے دی جائے تو عام طور پر پہلے اطلاع دینے والے کو ترجیح دی جائے گی، تاہم بعد میں اطلاع دینے والا شخص اگر مسئلے کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے تو اسے بھی انعام میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
انعام کی رقم کا تعین متعلقہ کمیٹی وقف کی مالیت، فراہم کردہ دستاویزات کی درستگی، مسئلے کے حل کے لیے کی جانے والی کوشش اور وقف کو حاصل ہونے والے فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔

موضوعات : Saudi Arabiaunknown endowments
ShareSend

متعلقہ خبریں

عرب امارات کے نائب صدر آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے
تازہ ترین

عرب امارات کے نائب صدر آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

29 ستمبر , 2026
ایران سعودی عرب سے حالتِ جنگ میں نہیں، ایرانی صدر
اہم ترین

ایران سعودی عرب سے حالتِ جنگ میں نہیں، ایرانی صدر

13 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری
تازہ ترین

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026
ترکیہ ،پاکستان ،سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس شروع
اہم ترین

ترکیہ ،پاکستان ،سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس شروع

31 اگست , 2026
سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں،وزیراعظم
اہم ترین 2

سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں،وزیراعظم

25 اگست , 2026
گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے دعوے کے خلاف عراق، سعودی عرب، ترکیہ اور فرانس متحد
تازہ ترین

گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے دعوے کے خلاف عراق، سعودی عرب، ترکیہ اور فرانس متحد

15 اگست , 2026
اگلی خبر
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

6 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

6 اکتوبر , 2026
سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

6 اکتوبر , 2026
Petition against the imposition of Section 144 in Punjab Justice Farooq Haider recuses himself from hearing the case.

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست، جسٹس فاروق حیدر کی سماعت سے معذرت

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In