بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی قرارداد منظور، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ

40 منٹس پہلے
A A
Resolution passed by the joint parliamentary party of Tehreek-e-Insaf; demand made for the release of Imran Khan and Bushra Bibi.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے ملک کی سیاسی، آئینی اور معاشی صورتحال سے متعلق اہم قرارداد منظور کرلی، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فوری رہائی، خیبر پختونخوا میں مبینہ غیر آئینی اقدامات کے خاتمے اور 8 فروری 2024 کے انتخابی مینڈیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ۔قرارداد میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کی قیادت، فیصلوں اور وژن پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قرارداد میں عمران خان کو اہل خانہ، وکلا اور پارٹی نمائندوں سے بلا رکاوٹ ملاقاتوں اور رابطوں کی سہولت فراہم کرنے، ان کے آزادانہ طبی معائنے اور شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔ عمران خان کی صحت، عزت و وقار اور قانونی حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا گیا۔تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو صوبائی خودمختاری اور آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔قرارداد میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سربراہی میں منتخب صوبائی حکومت کی بحالی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور صوبائی صدر جنید اکبر خان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے منتخب حکومت کے اختیارات غیر آئینی اداروں کو منتقل کرنے کی کوششوں اور غیر منتخب مشاورتی کونسل کو مسترد کردیا۔قرارداد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں، ارکان پارلیمنٹ، کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف گرفتاریوں، چھاپوں، مبینہ اغوا اور ہراسانی کی مذمت کی گئی۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سیاسی انتقام یا منتخب حکومت کے خاتمے کا جواز بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے اقدامات سے صوبوں میں احساس محرومی بڑھ سکتا ہے اور وفاقی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔پارلیمانی پارٹی نے ایم پی او کے تحت گرفتار عمران خان کی بہنوں، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر چیمہ سمیت دیگر سیاسی قیدیوں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

قرارداد میں حاجی امتیاز احمد چوہدری، محمد جمال احسن خان، میاں غوث محمد، ثناء اللہ خان مستی خیل اور دیگر رہنماؤں کی حراست یا گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گرفتار افراد کی رہائی اور لاپتہ ارکان کے مقام اور خیریت سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ گرفتار ارکان پارلیمنٹ کے لیے اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات اور پارلیمانی کارروائی میں شرکت کے حقوق بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے 8 فروری 2024 کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کی بحالی یا ملک بھر میں نئے، آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ قرارداد میں 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم واپس لینے پر بھی زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا

قرارداد میں عدلیہ کی آزادی، آزادی اظہار، پُرامن احتجاج اور قانونی کارروائی کے بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پائیدار سیاسی استحکام اور قومی اتحاد آئین کی حکمرانی اور جمہوری نظام سے ہی ممکن ہیں۔پارلیمانی پارٹی نے دہشت گردی اور تمام دہشت گرد تنظیموں کی دوٹوک مذمت کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ قرارداد میں پاکستان کے دفاع کے لیے مسلح افواج، پولیس اور عام شہریوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عمران خان، تحریک انصاف اور ریاستی اداروں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور پارٹی کی آئینی و جمہوری جدوجہد کو غلط طور پر ریاست دشمنی کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔قرارداد میں مہنگائی، بے روزگاری اور عوام پر بڑھتے معاشی بوجھ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کی مقرر کردہ پارلیمانی اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ قرارداد میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر خان سمیت دیگر مقرر کردہ عہدیداروں کی قیادت پر اعتماد کا اعادہ کیا گیا۔قرارداد کے مطابق عمران خان کی جانب سے بااختیار بنائی گئی پولیٹیکل کمیٹی، کور کمیٹی اور پارٹی تنظیموں کے اختیارات تسلیم کیے جائیں گے، جبکہ پارلیمانی پارٹیوں سے باقاعدہ مشاورت اور ان کی آرا کو مناسب اہمیت دی جائے گی۔پارلیمانی پارٹی نے واضح کیا کہ حتمی فیصلوں کا اختیار عمران خان اور ان کی بااختیار کردہ قیادت کے پاس رہے گا۔ پارٹی نظم و ضبط برقرار رکھنے، اندرونی اختلافات کو عوامی بیانات کے بجائے پارٹی فورمز پر حل کرنے اور پارلیمانی، سیاسی و قانونی محاذوں پر مربوط جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

موضوعات : hushrabibipti
ShareSend

متعلقہ خبریں

PTI's first contact with the federation after the imposition of Governor's Rule, possibility of paving the way for the negotiation process
تازہ ترین

گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ، مذاکراتی عمل کی راہ ہموار ہونے کا امکان

24 اکتوبر , 2026
اپوزیشن کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، طارق فضل چودھری
تازہ ترین

اپوزیشن کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، طارق فضل چودھری

22 اکتوبر , 2026
Governor's rule and emergency are contrary to constitutional and democratic principles, says Barrister Gohar.
تازہ ترین

گورنر راج اور ایمرجنسی آئینی و جمہوری اصولوں کے خلاف ہیں، بیرسٹر گوہر

20 اکتوبر , 2026
The hearing on the petition against the withdrawal of the 'bat' election symbol from the PTI will take place today.
تازہ ترین

پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

19 اکتوبر , 2026
Major judicial relief for PTI workers, all accused acquitted of cases
تازہ ترین

پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑا عدالتی ریلیف، تمام ملزمان مقدمات سے بری

17 اکتوبر , 2026
An attempt is being made to dismantle the political party, says Barrister Gohar.
تازہ ترین

سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بیرسٹر گوہر

15 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Middle Eastern countries can resolve their problems without the United States, says Iranian President.

مشرقِ وسطیٰ کے ممالک امریکہ کے بغیر اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں، ایرانی صدر

یہ بھی پڑھیں

Important changes in money laundering laws, reporting limit for cash transactions in banks increased to Rs 3 million

منی لانڈرنگ قوانین میں اہم تبدیلیاں،بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد بڑھا کر 30 لاکھ روپے مقرر

28 اکتوبر , 2026
Saudi cabinet meeting reviews talks with Iran and mediation efforts by Pakistan and Qatar

سعودی کابینہ کا اجلاس، ایران سے مذاکرات اور پاکستان و قطر کی ثالثی کوششوں کا جائزہ

28 اکتوبر , 2026
Putin and Qatari Emir meet, stressing ending tensions in the Middle East

پیوٹن اور امیر قطر کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور

28 اکتوبر , 2026
Afghan Taliban shell Pakistani territory; one civilian martyred, five injured; Pakistan Army retaliates, destroying several posts.

افغان طالبان کی پاکستانی آبادی پر گولہ باری ،ایک شہری شہید،5زخمی،پاک فوج کی جوابی کارروائی ،کئی پوسٹیں تباہ

28 اکتوبر , 2026
Middle Eastern countries can resolve their problems without the United States, says Iranian President.

مشرقِ وسطیٰ کے ممالک امریکہ کے بغیر اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں، ایرانی صدر

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔