مسقط ( پاک ترک نیوز) انڈر 19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اومان میں کھیلے جا رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو شکست دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیاگیا 139رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
پاکستان کی جانب سے ہیام خان نے 69رنز بنائے ۔ عثمان 64جبکہ عبدالقادر 8رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے روبین حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سےقبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 138رنز بنائے تھے ۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ انڈر 19کا فائنل 14نومبر کو کھیلا جائے گا ۔پاکستان اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے ۔











