منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

UNGA Adopts an Announcement in Favour of two states solution of Palestine

12 مہینے پہلے
A A
UNGA Adopts an Announcement in Favour of two states solution of Palestine
Share on Facebookwhatsapp

اقوام متحدہ ( پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے ایک ایسے اعلان کی حمایت میں ووٹ دے دیا جو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو ریاستی حل کی جانب ٹھوس، وقت پر مبنی اور ناقابل واپسی اقدامات کا تعین کرتا ہے۔ یہ فیصلہ نیویارک میں عالمی رہنماؤں کی ایک کانفرنس سے قبل کیا گیا۔ اس اعلان کی حمایت کرنے والی قرارداد کے حق میں 142 ووٹ، اس کے خلاف 10 ووٹ آئے اور 12 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اس قرارداد نے غزہ میں شہریوں، شہری انفراسٹرکچر، محاصرے اور بھوک کا باعث بننے والے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ ساتھ ہی 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ غزہ کی جنگ کو اب ختم ہو جانا چاہیے۔ سات صفحات پر مشتمل یہ اعلان گزشتہ جولائی میں اقوام متحدہ میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس نے کی تھی۔
دریں اثناجن ممالک نے اس اعلان کے خلاف ووٹ دیا ان میں۔ امریکہ، اسرائیل، ارجنٹائن، ہنگری، پیراگوئے، ناؤرو، مائیکرونیشیا، پلاؤ، پاپوا نیو گنی اور ٹونگا شامل ہیں۔جن ممالک نے ووٹ ڈالنے سے گریز کیا، ان میں چیک جمہوریہ، کیمرون، جمہوریہ کانگو، ایکواڈور، ایتھوپیا، البانیہ، فجی، گوئٹے مالا، ساموا، شمالی مقدونیہ، مالڈووا، اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔
فلسطینی صدر کے نائب حسین الشیخ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے قبضے کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ حسین الشیخ نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت میں نیویارک اعلامیہ کی قراردادکی بھاری اکثریت سے منظوری پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی لائق تحسین ہے۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی ارادے کا ہمارے لوگوںکے حقوق کی حمایت کا اظہار کرتا ہے اور قبضے کو ختم کرنے اور ہماری آزاد ریاست کو 1967 کی سرحدوں پر قائم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس پر چھایا ہوا ہے جبکہ تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست کو 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک فرانسیسی- سعودی کانفرنس کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔ انفرادی رہنما بھی 23 سے 29 ستمبر تک منعقد ہونے والے عوامی مباحثے کے اجلاسوں کے دوران جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے اپنے فیصلوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔واضح رہے جولائی کے آخر میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک 9 سے 23 ستمبر تک ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران ریاست فلسطین کو تسلیم کر لے گا۔ اس کے بعد سے 12 سے زیادہ مغربی ملکوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ فرانس کی پیروی کریں گے۔ان اعلان کرنے والے ملکوں میں بیلجیم، مالٹا، برطانیہ، پرتگال، فن لینڈ، لکسمبرگ، کینیڈا اور جرمنی شامل ہیں۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال
پاکستان

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف
اہم ترین 2

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

7 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال
پاکستان

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct
تازہ ترین

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری
تازہ ترین

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026
امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ
تازہ ترین

امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

7 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایشیا کپ : روایتی حریف پاکستان اور بھارت ہائی وولٹیج میچ میں آج مد مقابل

ایشیا کپ : روایتی حریف پاکستان اور بھارت ہائی وولٹیج میچ میں آج مد مقابل

یہ بھی پڑھیں

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

7 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In