منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایشیا کپ : روایتی حریف پاکستان اور بھارت ہائی وولٹیج میچ میں آج مد مقابل

7 مہینے پہلے
A A
ایشیا کپ : روایتی حریف پاکستان اور بھارت ہائی وولٹیج میچ میں آج مد مقابل
Share on Facebookwhatsapp

دبئی(پاک ترک نیوز ) روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔
پاکستانیوں کی فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا اور حارث سے امیدیں وابستہ ہیں، جبکہ شبمن گل، سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ بھارت کے مہلک ہتھیار ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں، بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی، پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز اپنے نام کی۔
ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے، بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں سمیٹی۔
بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔
پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔
گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم بڑے مقابلے کیلئے پرجوش ہے، پاک بھارت میچ لوگوں کیلئے بڑا ہوتا ہے، ہم بطور ٹیم ہر میچ کی تیاری کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی پرفارمنس اچھی نہ ہو تو وہ بڑا میچ جتوا کر کور کر لیتا ہے، چاہتے ہیں ہر کوئی ایک ایک میچ جتواتا رہے تاکہ کمبی نیشن بنے، وکٹ خشک ہے، پہلے بیٹنگ کرنا اچھا ہوگا۔

موضوعات : asiacupdubaiindiamatchpakistanpakvsindt20
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان سے حج آپریشن شروع
اہم ترین 3

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
The heinous plan of the Fitna al-Kharijites, terrorists have started using human relationships as a shield
تازہ ترین

فتنہ الخوارج کا گھناؤنا منصوبہ ،دہشت گرد انسانی رشتوں کو ڈھال بنانے لگے

18 اپریل , 2026
Nida Khan case, a story of targeting educated Muslims in India
تازہ ترین

ندا خان کیس ،بھارت میں تعلیم یافتہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کہانی

16 اپریل , 2026
Pakistan's constructive role is recognized globally, but India is deeply troubled by its double-dealing policies.
تازہ ترین

پاکستان کے تعمیری کردار کاعالمی سطح پر اعتراف،دوغلی پالیسیوں پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار

13 اپریل , 2026
جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز
تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

11 اپریل , 2026
پاکستانی لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات
اہم ترین 2

پاکستانی لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات

11 اپریل , 2026
اگلی خبر
صیہونی فضائیہ کی تازہ کارروائیوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

صیہونی فضائیہ کی تازہ کارروائیوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

یہ بھی پڑھیں

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026
  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

20 اپریل , 2026
امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔