ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

پاکستانی لڑاکا طیاروں کی آذربائیجان تک نان سٹاپ فلائٹ، دوران پرواز ایندھن بھی بھرا گیا

8 مہینے پہلے
A A
پاکستانی لڑاکا طیاروں کی آذربائیجان تک نان سٹاپ فلائٹ، دوران پرواز ایندھن بھی بھرا گیا
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) پاک فضائیہ کا ایک دستہ جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر فضائی و زمینی عملے کے ساتھ دوطرفہ فضائی مشق انڈس شیلڈ الفا میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیاروں نے اپنی آپریشنل صلاحیت اور استقامت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رُکے پرواز مکمل کی، جس کے دوران فضا میں ایندھن کی فراہمی کا پیچیدہ عمل بھی بخوبی انجام دیا گیا۔
یہ فضائی ری فیولنگ آپریشن پی اے ایف کے اپنے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کے ذریعے انتہائی مہارت سے مکمل کیا گیا، جس سے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کی طویل فاصلے تک کارروائی کی صلاحیت اور عملے کی پیشہ وارانہ مہارت کا بھرپور اظہار ہوا۔
مشق انڈس شیلڈ الفا کا مقصد دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ، حکمتِ عملی میں ہم آہنگی اور اشتراکی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے، اس مشق میں جدید فضائی جنگی حربوں، مشترکہ منصوبہ بندی اور آپریشنل عمل کو موجودہ ٹیکنالوجی اور بدلتی فضائی قوت کے تناظر میں پرکھا جائے گا۔
مشق دونوں ممالک کی افواج کے لیے آپریشنل تجربات کے تبادلے اور ابھرتے ہوئے فضائی دفاعی چیلنجز کے مقابلے میں مشترکہ ردعمل کی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔
اس مشق میں پاک فضائیہ کی شمولیت علاقائی استحکام اور عالمی عسکری تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اس کے ساتھ یہ پاکستانی فضائیہ کے اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ وہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بناتی رہے گی اور فضائی آپریشنز کے ہر شعبے میں اپنی روایتی برتری برقرار رکھے گی۔

موضوعات : airforceazarbaijanblock3jf17jf17thunderrefuel
ShareSend

متعلقہ خبریں

New turn in economic relations between Pakistan and Azerbaijan, new economic avenues open for Punjab
تازہ ترین

پاکستان ،آذر بائیجان کے معاشی تعلقات میں نیا موڑ ،پنجاب کے لیے نئی اقتصادی راہیں اوپن

20 مئی , 2026
Chief Minister Maryam Nawaz to visit Azerbaijan on May 17
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز 17مئی کو آذربائیجان جائیں گی

14 مئی , 2026
PAF ready to keep an edge on its foe
تازہ ترین

پاک فضائیہ دشمن پر برتری قائم رکھنے کے لئے تیار

13 مئی , 2026
What is PFX Program of Pakistan Air Force
تازہ ترین

پاک فضائیہ کا پی ایف ایکس منصوبہ کیا ہے؟

29 اپریل , 2026
Tejas defeated once again by Thunder
تازہ ترین

تھنڈر کے ہاتھوں تیجس کو ایک بار پھر شکست

30 مارچ , 2026
Pakistan Air Force has developed a devastating fleet of unmanned vehicles
تازہ ترین

پاک فضائیہ نے بغیر پائلٹ گاڑیوں کا تباہ کن بیڑا تیار کر لیا

26 مارچ , 2026
اگلی خبر
اسرائیل کا غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

6 جون , 2026
China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 جون , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz's farmer-friendly vision, model agriculture mall functional in 4 districts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسان دوست ویژن،4اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال فنکشنل

6 جون , 2026
Hearing on presidential reference in Azad Kashmir Supreme Court

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت

6 جون , 2026
China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔