جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

امریکی بحری بیڑے نے پوزیشن سنبھال لی، ٹرمپ کا ایران سے بڑی ڈیل کا عندیہ

7 مہینے پہلے
A A
امریکی بحری بیڑے نے پوزیشن سنبھال لی، ٹرمپ کا ایران سے بڑی ڈیل کا عندیہ
Share on Facebookwhatsapp

آئیووا:(پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیووا میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو اور ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ایران، قومی سلامتی، معیشت اور آئندہ سیاسی معرکوں سے متعلق ایسے دعوے کیے ہیں جنہوں نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ میں اہم پوزیشنز کی جانب بڑھ چکا ہے، جس کے بعد ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو مؤثر انداز میں ناکارہ بنا دیا گیا، جس سے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہوا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں کی گئی امریکی فوجی کارروائی انتہائی درستگی کے ساتھ کی گئی اور اس کے دوران کسی بھی شہری کی جان ضائع نہیں ہوئی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا کسی جنگ کی طرف نہیں جا رہا بلکہ طاقت کے ذریعے امن کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، جس سے عوام کو براہِ راست ریلیف ملا۔
ان کے مطابق امریکی سرحدیں اب پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں اور بڑے پیمانے پر غیرقانونی اور جرائم پیشہ افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو شدید مہنگائی کا بحران ورثے میں ملا تھا، تاہم قلیل مدت میں سخت فیصلوں کے ذریعے مہنگائی کی شرح پر قابو پا لیا گیا۔
ان کا دعویٰ تھا کہ آج امریکی معیشت دنیا کی سب سے طاقتور اور مستحکم معیشت بن چکی ہے۔سیاسی محاذ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آئندہ مڈٹرم انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے۔
ان کے مطابق عوام نے ان کی پالیسیوں کے نتائج دیکھ لیے ہیں اور اب پیچھے ہٹنے کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے منی سوٹا میں پیش آنے والے واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کریں گے تاکہ کسی قسم کا انصاف سے انحراف نہ ہو۔صدر ٹرمپ نے سابق حکومتوں کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہی فیصلوں کے باعث امریکا میں غیرقانونی امیگریشن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی اور سرحدی نظام تقریباً ناکام ہو چکا تھا، جسے اب درست سمت میں لایا جا چکا ہے۔

موضوعات : Donald TrumpiranUnited States
ShareSend

متعلقہ خبریں

We will continue resistance until aggressor forces are compelled to feel deep regret, says Iranian President.
تازہ ترین

جارح قوتوں کو مکمل پچھتاوے پر مجبور کرنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے، ایرانی صدر

9 ستمبر , 2026
Over 550 attacks were carried out on Iran's Kharg Island, says Iranian minister.
تازہ ترین

ایران کے خارگ جزیرے پر 550 سے زائد حملے کیے گئے ، ایرانی وزیر

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Iran maintains a tough stance once again regarding the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک بار پھر سخت موقف برقرار

7 ستمبر , 2026
Iran's decision to establish a 'no-go zone' outside the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نو گو زون قائم کرنے کا فیصلہ

7 ستمبر , 2026
Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایران کیخلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، محمد بن سلمان کا اعلان

ایران کیخلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، محمد بن سلمان کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

9 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔