بیجنگ(پاک ترک نیوز )چینی وزارت خارجہ نے ایران کا کارگو جہاز قبضے میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ترجمان نے کہا، امید ہے فریقین جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کےلیے ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں گے، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اور موجودہ صورتحال نازک مرحلے پر ہے، مذاکرات میں چین تعمیری کردار ادا کرے گا۔












