جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کیلئے ویڈیو لنک تیاری کا حکم

10 مہینے پہلے
A A
عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کیلئے ویڈیو لنک تیاری کا حکم
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، تاہم آج بھی کیس کا ٹرائل نہیں ہو سکا، جس کے بعد ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے۔ آج کی سماعت میں ویڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے گواہ کرکٹ سٹیڈیم ڈیوٹی پر ہیں، جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت ویڈیو لنک واٹس ایپ کال پر ہوگی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کے لیے ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔
وکلائے صفائی کی جانب سے عمران خان سے فوری ملاقات کرانے کی درخواست دائر کی گئی، وکیل فیصل ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ کلائنٹ بانی چیئرمین عمران خان سے کیس کے سلسلے میں مشاورت ضروری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے ۔ دونوں 26 ویں اور 27 ویں ترامیم رول بیک ہونی چاہییں۔ دونوں ترامیم جمہوریت و آئین پر حملہ ہے ۔
فیصل ملک کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ اور آئین پر حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ اڈیالہ جیل کے باہر رات فسطائیت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی ختم کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں استدعا کریں گے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔ سلمان اکرم راجا ، بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا مل کر کیس کے حوالے سے ہدایات لیں گے۔ ہم ویڈیو لنک ٹرائل کو مسترد کرتے ہیں ایسے کسی ٹرائل کو نہیں مانتے ۔ عمران خان نے ویڈیو لنک کو مسترد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائل ان کی موجودگی میں ہو۔
وکیل فیصل ملک کا مزید کہنا تھا کہ بے بنیاد اور بوگس مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ ان کے سامنے ٹرائل کیا جائے ۔ رات کو جو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ سلوک روا رکھا گیا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے گا اچھا وقت آئے گا۔ علیمہ خان سمیت تینوں بہنوں کو ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔ ملاقات کرانے سے کچھ نہیں ہوتا ۔غربت، بے روزگاری مہنگائی بہت زیادہ ہے، بہتری کے حالات پیدا کیے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں جن کیسوں میں حاضری لگا کر جارہا ہوں اس وقت میں بیرون ملک تھا ۔ میرے بھتیجے شیخ راشد کو 40 سال سزا دی گئی جس نے کبھی فیصل آباد دیکھا ہی نہیں۔ بجلی بل، اسکولز فیسیں ،آٹا چینی مہنگی ہیں، ان کا نوٹس لیا جائے ۔

موضوعات : ghqcaseimrankhanpti
ShareSend

متعلقہ خبریں

Joint meeting of PTI political and core committees, concern expressed over PTI founder's health
تازہ ترین

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہار تشویش

9 ستمبر , 2026
27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ
اہم ترین 3

27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

8 ستمبر , 2026
Anti-Terrorism Court founder PTI's jail trial hints at start
تازہ ترین

انسداد دہشت گردی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل شروع ہونے کا عندیہ

3 ستمبر , 2026
Second contempt petition filed in Supreme Court over meeting and treatment of PTI founder
تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج کا معاملہ، توہینِ عدالت کی دوسری درخواست سپریم کورٹ میں دائر

2 ستمبر , 2026
Pakistani cricketer to meet King Charles following the controversy over interviews with Imran Khan's sons.
تازہ ترین

عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو کے تنازع کے بعد پاکستانی کرکٹر کنگ چارلس سے ملیں گے

31 اگست , 2026
Supreme Court Uzma Khan's plea for an urgent hearing regarding the transfer of the PTI founder to the hospital has been rejected.
تازہ ترین

سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، عظمیٰ خان کی فوری سماعت کی درخواست مسترد

31 اگست , 2026
اگلی خبر
بورڈ نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیئے

بورڈ نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیئے

یہ بھی پڑھیں

There is no active monsoon system in Pakistan; temperatures are likely to rise.

پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ

10 ستمبر , 2026
Iraq demands a significant increase in its oil production quota from OPEC.

عراق کا اوپیک سے تیل پیداوار کوٹے میں بڑے اضافہ کا مطالبہ

10 ستمبر , 2026
Saudi Arabia considering joining Turkey's fifth-generation fighter jet program

سعودی عرب کا ترکیہ کے ففتھ جنریشن کان فائٹر جیٹ پروگرام میں شمولیت پرغور

10 ستمبر , 2026
Mir Raza Murder Case Proceedings before the Judicial Commission; Zia Lanjar apologizes for the Advocate General's conduct.

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن میں کارروائی ، ضیاء لنجار کی ایڈووکیٹ جنرل کے رویے پر معذرت

10 ستمبر , 2026
Pakistan strongly condemns Houthi attacks on Saudi Arabia; expresses solidarity with the Saudi leadership and people.

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی قیادت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔