اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان نے سپن بولدک کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ تباہ ہونے سے متعلق افغان وزارت دفاع کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان وزارت دفاع نے پاکستانی چیک پوسٹ تباہ ہونے کا من گھڑت دعویٰ کیا، افغان وزارت دفاع کی جانب سے افغان فورسز کے جانی نقصان نہ ہونے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے دراندازی کی کوشش گزشتہ شب ناکام بنا دی گئی۔
دراندازی کی ناکام کوشش کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جواب دیا، جوابی کارروائی میں 13 افغان طالبان کارندے ہلاک ہوئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک نے جوابی کارروائی کے ویڈیو مناظر بھی جاری کر دیے ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے عادتاً من گھڑت اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔












