Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Most important

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

2 months ago
A A
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری
Share on FacebookWhatsApp

اسکردو(پاک ترک نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 24 عمومی نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں مجموعی طور پر 403 امیدوار میدان میں اترے۔

صوبے بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ووٹرز کا غیرمعمولی رش دیکھنے میں آیا۔ کئی مقامات پر مرد اور خواتین ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آئیں جبکہ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔

موصولہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق کئی حلقوں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، جبکہ متعدد حلقوں میں آزاد امیدوار بھی نمایاں پوزیشن میں ہیں۔

گلگت کے حلقہ جی بی اے 1 میں پیپلز پارٹی کے امجد حسین برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ جی بی اے 2 اور جی بی اے 3 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آگے ہیں۔

نگر اور ہنزہ کے بعض حلقوں میں آزاد امیدواروں نے مضبوط پوزیشن حاصل کر رکھی ہے، جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ مقامی شخصیات بھی انتخابی میدان میں بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں۔

اسکردو اور بلتستان ڈویژن میں پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم سرگرم

اسکردو کے حلقہ جی بی اے 7 میں پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ اب تک سامنے آنے والا پہلا واضح نتیجہ ہے جہاں تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔

استور کے دونوں حلقوں جی بی اے 13 اور جی بی اے 14 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار معمولی فرق سے آگے ہیں۔ خصوصاً جی بی اے 14 میں مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

غذر کے تین حلقوں میں سے دو میں آزاد امیدوار برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ ایک حلقے میں مسلم لیگ (ن) آگے ہے۔

گھانچے کے حلقوں میں بھی آزاد امیدواروں نے حیران کن کارکردگی دکھائی ہے۔ حلقہ جی بی اے 23 میں آزاد امیدوار انور علی نمایاں برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ جی بی اے 24 گھانچے 3 میں آزاد امیدوار اسد شفیق نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ابتدائی اور غیر سرکاری نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں کسی ایک جماعت کی واضح برتری سامنے نہیں آئی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان پارٹی اور آزاد امیدوار مختلف حلقوں میں کامیابیاں حاصل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں کی حمایت فیصلہ کن حیثیت اختیار کر سکتی ہے۔ تاہم حتمی سیاسی منظرنامہ تمام 24 حلقوں کے سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوگا۔

Tags: Electiongilgatpolingvoting
ShareSend

Related Posts

کشمیر کا فیصلہ پنجاب اور سندھ کی بجائے کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو زرداری
اہم ترین 2

کشمیر کا فیصلہ پنجاب اور سندھ کی بجائے کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

22 July , 2026
نوازشریف کی آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے کی خواہش
Pakistan

نوازشریف کی آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے کی خواہش

21 July , 2026
آزاد کشمیر کے الیکشن میں  ن لیگ کو شکست دیں گے،بلاول بھٹو
Pakistan

آزاد کشمیر کے الیکشن میں  ن لیگ کو شکست دیں گے،بلاول بھٹو

19 July , 2026
تحریک انصاف کا آزادکشمیرالیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
Pakistan

تحریک انصاف کا آزادکشمیرالیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

2 July , 2026
آزادکشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا انتخابی اتحاد
Pakistan

آزادکشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا انتخابی اتحاد

28 June , 2026
گلگت بلتستان انتخابات، 4 کامیاب آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
Pakistan

گلگت بلتستان انتخابات، 4 کامیاب آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

16 June , 2026
Next Post
Israel attacks Iran despite US President's stoppage

امریکی صدر کے روکنے کے باوجود اسرائیل کے ایران پر حملے

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu