گلگت (پاک ترک نیوز )گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب چاروں آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔ آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علیم خان سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جی بی اے 23 گانچھے سے انور علی، جی بی 24 گانچھے 3 سے اسد شفیق اور جی بی اے 15 دیامر سے محمد دلپذیر اور جی بی اے 21 غذر 3 سے امان علی شامل ہیں۔
دلپذیر خان نے کہا کہ ہم چاروں امیدواروں نے گروپ بنا کر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔ ہم دیگر آزاد اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں۔












