نئی دہلی ( پاک ترک نیوز) بھارت نے کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی اتھلیٹس کےپاکستانی اتھلیٹس کو تحفے لینےاور دینے پر پابندی لگادی ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اتھلیٹس پاکستان کے اتھلیٹس سے کسی قسم کا تحفہ نہ لے سکیں گے اور نہ دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اتھلیٹس کے پاکستانی اتھلیٹس کے ساتھ ہاتھ ملانے پر کوئی پابندی نہیں، اتھارٹیز نے ہینڈشیک کامعاملہ اتھلیٹس پر چھوڑ دیا ، اتھلیٹس اگر چاہیں تو وہ پاکستانی اتھلیٹس کے ساتھ ہاتھ ملاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم
بھارتی میڈیا کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں دونوں ملکوں کے زیادہ تراتھلیٹس ایک ہی ہوٹل میں قیام کر رہے ہیں،بھارتی اتھاریٹرز کی جانب سے باضابطہ کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیاگیا، گلاسگو میں بھارتی اسپورٹس اتھاریٹرز کےاجلاس میں اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نیرج چوپٹرا ایک ہی ہوٹل میں قیام کر رہے ہیں۔












