واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے بات چیت کی تصدیق کر دی ۔ کہتے ہیں ایران سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ہر گزرتے دن کے ساتھ ایرانی قیادت میں تبدیلی آ رہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا ایران پر بڑے حملوں کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ شائد اب ایران پر بڑے حملے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ مشرق وسطیٰ میں ایران کا اثر و رسوخ ختم ہو گیا۔ایران اب خطے میں مزید کسی کے لیے درد سر نہیں بنے گا۔ایران کے اشتعال انگیز بیانات کو اہمیت نہیں دیتا ۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی فوجی اتحاد کے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے
امریکی صدر نے مزید کہا چینی اور روسی قیادت مجھے مایوس نہیں کرے گی، سعودی عرب کو ابراہمی معاہدے کا حصہ بننا چاہیئے۔ اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو اس کے ساتھ ہم جوہری معاہدہ نہیں کریں گے۔












