Tuesday , 28 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Pakistan

آئی ایم ایف وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد، ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط ملنے کا امکان

12 months ago
A A
آئی ایم ایف وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد، ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط ملنے کا امکان
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد ستمبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، اگلے اقتصادی جائزے کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگلے اقتصادی جائزے کی تکمیل سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط ملنے کا امکان ہے، ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی، جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، بجلی بھی سستی کی جائے گی۔
اس سے قبل اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، جس میں مزید کمی متوقع ہے، رواں مالی سال میں معیشت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سٹاک مارکیٹ میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے، مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتحال بہتر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ، حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ کی پالیسی اپنائی گئی ہے، 400 سے زائد محکموں میں رائٹ سائزنگ کا عمل جاری ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ قومی معیشت میں تاجروں کا اہم کردار ہے، سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال تیزی سے آگے بڑھے گی، اویس لغاری اور ان کی ٹیم نے توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے نمایاں کام کیا، 78 سال میں پہلی بار ٹیرف اصلاحات کا آغاز ہوا ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہوگی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر نہیں ڈال سکتے، زرعی آمدنی کو ٹیکس کا حصہ بنایا گیا ہے، جتنی مالیاتی سپیس میسر تھی اس کے مطابق تنخواہ داروں کو ٹیکس ریلیف دے چکے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔

Tags: financeministerimfislamabdloanpakistan
ShareSend

Related Posts

کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ
Pakistan

کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ

26 July , 2026
دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی
Latest

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 July , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز
اہم ترین 2

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 July , 2026
پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم
Pakistan

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
The world acknowledges Pakistan's role as a mediator in the Iran-US conflict.
Latest

ایران امریکہ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

22 July , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے
Pakistan

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

20 July , 2026
Next Post
وارنر نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹونٹی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

وارنر نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹونٹی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Read this too

Pakistan team bowled out for 282; West Indies hold a 155-run lead.

پاکستان ٹیم 282رنز پر آؤٹ ،ویسٹ انڈیز کو 155رنز کی برتری

28 July , 2026
Economic pressure could play a key role in persuading Tehran to negotiate, US officials say

معاشی دباؤ تہران کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،امریکی حکام

28 July , 2026
فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

27 July , 2026
فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

27 July , 2026
وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

27 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu