واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اور مالی دباؤ ممکنہ طور پر فوجی حملوں سے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کا خیال ہے کہ معاشی دباؤ تہران کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حملہ ہوا تو جواب پہلے سے سخت ہو گا،ایرانی فوج
انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق ایران کو پیٹرول کی قلت، بینکوں سے بڑے پیمانے پر رقوم نکلوانے کے خدشات اور اپنے جنگجوؤں کو ادائیگیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی نے ملک پر مالی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔












