کویت (پاک ترک نیوز )کویت اورپاکستان کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوگیا ۔ کویتی حکومت نے اس کی منظوری دے
سرکاری گزٹ کے مطابق حکم نامہ 11 جون 2023 کو کویت میں طے پانے والے معاہدے کی منظوری دیتا ہے، تعاون کا مقصد دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
متن کے مطابق دونوں ممالک کے قوانین اور ضوابط اور ان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق فوجی تربیت، تعلیم اور مسلح افواج میں تعاون کے لیے فریم ورک قائم کرنا ہے، باہمی اتفاق سے فوجی تربیت اور تعلیم، لاجسٹک تعاون، فوجی اہلکاروں کے تبادلےکا احاطہ شامل ہے۔
معاہدے میں تکنیکی ماہرین، سائنسی وتکنیکی تعاون، ملٹری انٹیلیجنس اور دیگر شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ معاہدے پر عمل درآمدکے لیے دونوں ممالک ایگزیکٹو پروٹوکول اور پروگرام کے ذریعے سالانہ منصوبے تیارکریں گے۔ معاہدہ مختلف سطحوں پر سرکاری دوروں کے تبادلے کے ذریعے تعاون بڑھانےکا بھی بندوبست کرتا ہے۔












