Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

ایران پر امریکی حملہ آخری لمحے میں مؤخر

2 months ago
A A
US attack on Iran postponed at the last minute
Share on FacebookWhatsApp

تہران ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر۔ ایران پر امریکی حملے کا خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا، مگر خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب تہران نے بھی دوٹوک پیغام دیا ہے کہ کسی بھی حملے کا جواب فوری، فیصلہ کن اور طاقتور ہوگا۔دوسری طرف جنگ ٹالنے کیلئے سفارتی رابطے تیز ہو گئے ۔ پاکستان ایک اہم ثالثی کردار ادا کرتا دکھائی دے رہا ہے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا وزیرجنگ اور امریکی فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ،امریکی صدر کا کہنا ہے آج ایران پر حملہ کرنے والے تھے، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کی قیادت نے روک دیا، ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں،، ضرورت پڑی تو بڑے پیمانے پر حملہ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کا معاہدہ کرلے تو ہم شاید مطمئن ہوجائیں گے،، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،، آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر ہمارا کنٹرول ہے، ایسا لگتا ہے ایک اچھا موقع ہے ، ایران سے ڈیل ہوسکتی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو کرارا جواب دے دیا ،کہتے ہیں ایران کسی دباؤ، دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا، ہم خوفزدہ ہونے والے نہیں، اپنی سلامتی اور خودمختاری پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے امریکا سے گفتگو کا مطلب ہتھیار ڈالنا نہیں۔ایران کسی بھی صورت عوام اور ملک کے قانونی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایران کے مفادات اور عزت اور وقار کی حفاظت کریں گے۔ ایران بنیادی مطالبات کے تسلیم کئے جانے تک مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا،، امریکہ نے جنگ مسلط کرکے بھی دیکھ لیا،، اب عوام اور حکومت کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،، غزہ پر عالمی برادری کا رویہ دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔


خاتم الانبیا بریگیڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ایران امریکی حملے کے جواب کیلئے تیار ہے،فوج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں ، ،خاتم الانبیا بریگیڈ کا امریکا کو جواب ۔۔۔کہا حملے کی صورت میں فوری، فیصلہ کن، طاقتور جوابی کارروائی کی جائے گی۔امریکا اور اتحادی کسی بھی نئی اسٹریٹجک غلطی یا غلط اندازے کے مرتکب نہ ہوں۔ایران کی مسلح افواج ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اورتیار ہیں ۔ آئندہ کسی بھی غلطی کا سامنا پچھلی فوجی جھڑپوں سے کہیں زیادہ طاقتور ردِعمل سے ہوگا۔
ادھرخطے میں جنگ روکنے کے لئے سفارتی کوششوں میں تیزی ا گئی، ایران کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکا کو ارسال کر دی گئیں ۔ رپورٹس کے مطابق، 14نکات پر مشتمل نئی تجاویز کا بنیادی مقصد جنگ کا خاتمہ اور اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے، پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ایران نے اپنی تجاویز پیش کردی ہیں، تہران کی توجہ جنگ کے خاتمہ پر ہے، ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق پر نہ تو کسی قسم کی بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ، حالیہ پیش رفت کےباوجود دونوں ممالک کےدرمیان بنیادی اختلافات برقرار ہیں، تاہم رابطے کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا۔
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی وقتی طور پر کم ضرور ہوئی ہے، لیکن صورتحال اب بھی انتہائی نازک ہے۔۔۔ ایک غلط فیصلہ پورے مشرقِ وسطیٰ کو نئی جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔۔۔ دنیا کی نظریں اب سفارتکاری، مذاکرات اور پاکستان کی ثالثی کوششوں پر مرکوز ہیں۔

Tags: #usiranamericawar
ShareSend

Related Posts

Iran is begging us for a deal Marco Rubio.
Latest

ایران معاہدے کے لیے ہم سے بھیک مانگ رہا ہے،مارکو روبیو

23 July , 2026
What did the war with Iran cost the United States
Latest

ایران جنگ امریکہ کو کتنے میں پڑی؟

23 July , 2026
Iran-US war, crude oil more expensive
Latest

ایران امریکہ جنگ ، خام تیل مزید مہنگا

22 July , 2026
US and Iran attack each other
Most important

امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے

22 July , 2026
Trump announces 50% tariff on Canada.
Latest

ٹرمپ کا کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

21 July , 2026
Iran attacks US facilities in Kuwait, Bahrain, Jordan, Iraq
Latest

ایران کے کویت ،بحرین ،اردن ،عراق میں امریکی تنصیبات پر حملے

21 July , 2026
Next Post
When did the Pakistani team face a clean sweep in Tests

پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ میں کب کب کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا

Read this too

Turkey's fifth-generation fighter jet project

ترکیہ کے پانچویں نسل کے کان لڑاکا طیارے کا منصوبہ

24 July , 2026
Petitions against Sohail Afridi scheduled for hearing in Constitutional Court

آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

24 July , 2026
Messi's decision to retire from international football

میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

24 July , 2026
Security forces' 'Operation Al-Azm' in Balochistan 4 terrorists killed.

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن العزم،4دہشت گرد ہلاک

24 July , 2026
The constitutional court will hear all NAB cases, including those regarding bail and the suspension of sentences Supreme Court.

ضمانت اور سزا معطلی سمیت نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،سپریم کورٹ

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu