تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے کیے ہیں ،امریکی فوجی کیمپ عریفجان میں میزائل سسٹم کو نشانہ بنایا گیا، بحرین کے شہر محرق میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ کیا گیا۔
ایرانی فوج کا کہناہے حملہ تھنڈر آپریشن کے 18ویں مرحلے کا حصہ تھا ، شمالی عراق اور اردن میں بھی امریکی اڈوں پر حملے کئے گئے۔
آبنائے ہرمز میں دو یونانی بحری جہازوں پر بھی حملے کیے گئے ،ایک جہاز کو آگ لگ گئی ،عملے کو بوٹ کے ذریعے بحفاظت نکالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے کویت ،بحرین ،اردن ،عراق میں امریکی تنصیبات پر حملے
ایرانی فوج کے مطابق کوئی بھی ملک اب آبنائے ہرمز کو فوجی سازوسامان کی منتقلی کے لیے استعمال نہیں کر سکے گا۔ امریکہ اور اس کا ساتھ دینے والے ممالک کو آئندہ آبنائے ہرمز عبور کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔












