واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہناہےایران معاہدے کے لیے ہم سے بھیک مانگ رہا ہے۔ایران معاہدے کے لیے بے چین ہے،امید ہے تہران چند روز میں مذاکرات پر تیار ہو جائے گا ۔
،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا دعویٰ ،۔۔منیلا میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا مسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔ایران ڈیل میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہا، لگتا ہے ایران واضح طور پر ڈیل کے لیے تیار نہیں، تہران کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ایران کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ امریکہ کو کتنے میں پڑی؟
، ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ایران بحری جہازوں پر حملے کرے گا تو اس کی قیمت بھی چکانا پڑے گی ۔ حوثی جو کر رہے ہیں ،اس کا انہیں نقصان ہو گا۔حوثیوں کو اس معاملے سے دور رہنا چاہیئے،امید ہے حوثی باغی اب حملے بند کر دیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا سعودی عرب ہمارا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے ، سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کی تفصیلات جلد آجائیں گی












