Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

ترکیہ کی F-35کو ٹکر ،42ہزار پائونڈ طاقت کا جیٹ انجن تیار

2 months ago
A A
Turkey's F-35 fighter jet engine with 42,000 pounds of thrust ready
Share on FacebookWhatsApp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ نے ساہا ایکسپو میں بیالیس ہزار پاؤنڈ تھریسٹ رکھنے والا جدید گوچ ہان ٹربو فین انجن متعارف کر دیا ۔جس کے بعدترکیہ کے دفاعی شعبے میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا یہ منصوبہ پہلے سے جاری انجن پروگرام کا متبادل ہے یا اس سے بالکل الگ منصوبہ ؟
ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر نے پانچ مئی کو استنبول میں ہونے والی دفاعی نمائش میں ٹربو فین انجن کی پہلی بار نمائش کی ۔ترک وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق یہ انجن مکمل طور پر مقامی وسائل سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد حساس دفاعی ٹیکنالوجیز میں بیرونی انحصار ختم کرنا ہے۔


وزارت دفاع کے آر اینڈ ڈی سینٹر کی ڈائریکٹر نیلوفر کُزولو نے بتایا کہ اس انجن کے چھ پروٹوٹائپس پہلے ہی تیار کیے جا چکے ہیں جبکہ 2026 کے دوران اس کے کوالیفکیشن ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق انجن میں استعمال ہونے والے سنگل کرسٹل ٹربائن بلیڈز مکمل طور پر ترکیہ میں ڈیزائن، کاسٹ اور تیار کیے گئے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ گوچ ہان کسی نمائش کے لیے بنایا گیا ڈمی ماڈل نہیں بلکہ ایک حقیقی انجن ہے، اور ترک انجینئرز نے کسی امریکی انجن کی نقل نہیں کی۔
دفاعی جریدوں کے مطابق گوچ ہان کی طاقت بیالیس ہزارف پاؤنڈ آفٹر برننگ تھریسٹ ہے ،اس کا قطر 46.5 ،ایئر فلو 420پاؤنڈ فی سکینڈ اور بائی پاس ریشو صفر اعشاریہ چھ آٹھ ہے ،یہ صلاحیت اسے امریکی ایف 35 کے بالکل قریب لے جاتی ہے جبکہ یہ ایف بائیس اور روسی ال اکتالیس انجن سے زیادہ طاقتور قرار دیا جا رہا ہے۔
دلچسپ بات ہے کہ گوچ ہان کو بغیرپہلے سے معلوم فلائٹ ٹیسٹ یا سرکاری معاہدے کے اچانک منظر عام پر لایا گیا، جس پر بعض دفاعی ماہرین نے سوال اٹھایا کہ جب ترک انجن انڈسٹریز ٹی ای ایل ،پہلے ٹی ایف 35000انجن تیار کر رہی ہے۔
ٹی ای ایل کا ٹی ایف 35000 دراصل ترکیہ کے پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے کان کےلیے سرکاری طور پر منظور شدہ انجن ہے جو ترک دفاعی صنعت کے ادارے ایس ایس بی کی نگرانی میں تیار کیا جا رہا ہے۔
اس کے برعکس گوچ ہان وزارت دفاع کے لیے اپنے آر اینڈ ڈی سینٹر کا منصوبہ ہے ،جو ایس ایس بی اور ٹی ای ایل کے صنعتی ڈھانچے سے الگ کام کرتا ہے۔یہ ادارہ ماضی میں راکٹ انجن، پروپلشن سسٹمز اور بارودی مواد کی ٹیکنالوجی پر کام کرتا رہا ہے۔
نیلوفر کُزولو کے مطابق ان کے ادارے نے مائع ایندھن والے راکٹ انجنوں سے آغاز کیا، پھر ہیلی کاپٹر ٹربو شافٹ انجن اور نور پر کام کیا ،اب ٹربو فین انجن ٹیکنالوجی تک پہنچ گیا ہے ۔
گوچ ہان دراصل ترکی کی اس بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد دفاعی صنعت میں ہر اہم ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر تیار کرنا ہے تاکہ کوئی غیر ملکی ملک انجن یا ایندھن روک کر ترک دفاعی پروگرام متاثر نہ کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی یہ پیش رفت پاکستان کے لیے بھی ایک ممکنہ ماڈل بن سکتی ہے،خاص طور پر انجن ٹیکنالوجی،سنگل کرسٹل بلیڈرز ،تھرمل کوٹنگز ،،ایف اے ڈی ای سی سافٹ ویئر جیسے شعبے شامل ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل کامیابی تب ممکن ہے جب پاکستان طویل المدتی صنعتی بنیادوں، تحقیق، انجینئرنگ انفراسٹرکچر اور انسانی صلاحیتوں میں مسلسل سرمایہ کاری کرے جیسا کہ ترکیہ نے گزشتہ چالیس برسوں میں کیا ہے۔

Tags: #turkeyeningfighterjetkaan
ShareSend

Related Posts

Further depreciation of the Turkish lira is likely
Latest

ترک لیرا کی قدر میں مزید کمی کا امکان

21 July , 2026
Over 1.1 million flights used Turkish airspace during the six-month period.
Latest

6ماہ کے دوران 1.1ملین سے زائد پروازوں کا ترکیہ کی فضائی حدود کا استعمال

18 July , 2026
Türkiye has sent an atomic clock into space.
Latest

ترکیہ نے ایٹمی گھڑی خلا میں پہنچا دی

18 July , 2026
Türkiye is not merely purchasing F-35 aircraft; it is returning to the manufacturing program, a Turkish official claims.
Latest

ترکیہ ایف۔ 35 طیارے صرف خرید نہیں رہا، تیاری کے پروگرام میں واپس آ رہا ہے۔ترک عہدیدار کا دعویٰ

18 July , 2026
Record increase in the number of tourists coming to Turkey via cruise ships
Latest

کروز جہازوں کے ذریعے ترکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضا فہ

18 July , 2026
Several Afghan nationals arrested in Turkey and Poland.
Latest

ترکیہ اور پولینڈ میں کئی افغان باشندے گرفتار

18 July , 2026
Next Post
War against terrorism will continue, says Field Marshal

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،فیلڈ مارشل

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu