راولپنڈی (پاک ترک نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا شہداء اور غازی قوم کا دائمی فخر ہیں۔
مادر وطن کا امن اور سلامتی شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے،، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری اور عزم قابل تحسین ہے۔۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کے اہلخانہ ،افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا،،سپہ سالار نے شہداء کے اہلخانہ کی استقامت ،وقار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا
تقریب میں 50 ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 12 تمغۂ بسالت عطا کیے گئے،،بعد از شہادت اعزازات شہداء کے اہلِ خانہ نے وصول کیے












