Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

اسٹیٹ بینک نے ترسیلاتِ زر پر مراعاتی اسکیمیں ختم کردیں، بینکوں کا تحفظات کا اظہار

3 weeks ago
A A
State Bank discontinues incentive schemes for remittances; banks express reservations.
Share on FacebookWhatsApp

کراچی ( پاک ترک نیوز) اسٹیٹ بینک نے بیرونِ ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر بڑھانے کے لیے جاری دو اہم مراعاتی اسکیمیں ختم کر دی ہیں، جس پر بینکنگ شعبے نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم مالیاتی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے بینکوں کی مجموعی منافع بخش کارکردگی پر زیادہ اثر پڑنے کا امکان نہیں۔

اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی 2026 سے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام اور ٹیلی گرافک ٹرانسفر چارجز انسینٹو اسکیم (TTCIS) ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اطلاعات کے مطابق ان اسکیموں پر حکومت کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم بہت زیادہ ہو چکی تھی، جس پرآئی ایم ایف نے بھی اعتراضات اٹھائے تھے۔

اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے مطابق بیرونِ ملک سے رقوم بھیجنے والے افراد اور پاکستان میں رقم وصول کرنے والے مستفیدین کے لیے ترسیلات پر کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، تاہم اب یہ اخراجات بینکوں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور بینک آف پنجاب کے چیف ایگزیکٹو ظفر مسعود نے کہا کہ بینک اس اضافی لاگت کو برداشت کریں گے اور اس حوالے سے آئندہ حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہے ،وزیر خزانہ

دوسری جانب بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو عاطف باجوہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے بینکوں کی منافع بخش کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

تاہم مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل بینکاری کے دور میں ٹی ٹی سی آئی ایس جیسی پرانی اسکیم کی ضرورت پہلے ہی ختم ہو چکی تھی۔ ان کے مطابق پاکستان کے بینک گزشتہ کئی برسوں سے حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری، زرِ مبادلہ کے کاروبار اور دیگر ذرائع سے ریکارڈ منافع کما رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی بینکوں نے سال 2025 میں تقریباً 640 ارب روپے کا منافع حاصل کیا، جبکہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں بھی ان کی آمدنی میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق بینکوں کو پاکستان ریمیٹنس انیشی ایٹو کے تحت ترسیلاتِ زر پر بدستور مراعات ملتی رہیں گی، جن کی شرح ترسیلات کے حجم کے مطابق ایک سے دو فیصد تک ہو سکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ اسکیموں کے خاتمے کے باوجود مالی سال 2027 میں ترسیلاتِ زر میں اضافہ جاری رہے گا۔ ان کے مطابق بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت میں اضافے کے باعث ترسیلات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

پاکستان کو مالی سال 2025 میں تقریباً 40 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں، جبکہ رواں مالی سال میں یہ حجم 41 سے 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے

Tags: #statebankbanksremitans
ShareSend

Related Posts

State Bank of Pakistan's foreign exchange reserves decrease by $1.245 billion
Latest

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.245 ارب ڈالر کی کمی

17 July , 2026
State Bank's foreign exchange reserves increase by $1.94 billion.
Latest

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.94 ارب ڈالر کا اضافہ

July 10, 2026
IMF intervention Incentives given to banks for increasing remittances withdrawn.
Latest

آئی ایم ایف کی مداخلت، ترسیلاتِ زر بڑھانے پر بینکوں کو دی جانے والی مراعات ختم

4 July , 2026
State Bank's foreign exchange reserves increase by $611 million.
Latest

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

3 July , 2026
Banks and financial institutions handed over unclaimed deposits to the State Bank
Latest

بینکوں اور مالیاتی اداروں نے غیر دعوی شدہ ڈپازٹس سٹیٹ بینک کے حوالے کردیئے

18 June , 2026
Pakistan receives over $11 billion in foreign aid in 10 months
Latest

پاکستان کو 10ماہ میں 11ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی معاونت

20 May , 2026
Next Post
Only four US Navy aircraft carriers are deployed at various locations.

امریکی بحریہ کے صرف چار طیارہ بردار جنگی جہاز مختلف مقامات پر تعینات

Read this too

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 July , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 July , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 July , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 July , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu