کراچی ( پاک ترک نیوز) بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک اعشاریہ 245 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 جولائی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 18.471 ارب ڈالر سے کم ہو کر 17.226 ارب ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں کمی کی بنیادی وجہ بیرونی قرضوں اور واجبات کی ادائیگیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی ڈالر سے انحصار کم کرنے کی پالیسی میں بڑی پیش رفت
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر بھی کم ہو کر 22.676 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے، جن میں سے 17.226 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس جبکہ 5.450 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اتار چڑھاؤ بیرونی قرضوں کی ادائیگی، درآمدی ادائیگیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری و ترسیلات زر کی آمد پر منحصر ہوتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ آئندہ ہفتوں میں بیرونی مالی معاونت اور دیگر رقوم کی وصولی سے ذخائر میں دوبارہ بہتری آ سکتی ہے۔












