کراچی ( پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے موصول ہونے والی مالی رقوم کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 جولائی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 1 ارب 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 18 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق اس اضافے کی بنیادی وجہ حکومتِ پاکستان کو موصول ہونے والی بیرونی مالی رقوم ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 18.47 ارب ڈالراور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.52 ارب ڈالر تک پہنچ گئے اس سے ایک ہفتہ قبل بھی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس کی وجہ کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے حکومت کو موصول ہونے والی رقوم تھیں۔












