اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے میں پندرہ فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔
گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے وزیراعظم کے فیصلے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ریلیف ملا، ہمیں پٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کی امید ہے۔
Read this too: پٹرول 74روپے28پیسے،ڈیزل 67روپے 31پیسے فی لٹر سستا
ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا ٹرانسپورٹروں نے مشکل وقت میں قومی مفاد میں گاڑیاں نقصان پر چلائیں۔وفاقی حکومت بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ فوری واپس لے ۔ ٹرانسپورٹروں کو ٹول ٹیکس، ای چالان اور دیگر ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے۔ ٹرانسپورٹرز کو ٹیکسز کے مطابق سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔












