واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور اگلے ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں ہو گا، دونوں ممالک کے نمائندے 23 اور 25 جون کو ملاقاتیں کریں گے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق آئندہ مذاکرات کے دوران دونوں خود مختار حکومتیں دیرپا امن کے قیام کی جانب پیش رفت کرنے کی کوشش کریں گی۔
اسرائیل اور لبنان نے اپریل 2026ء میں براہِ راست مذاکرات کا آغاز کیا تھا، جو 1993ء کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات تھی۔












