واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکہ میں خام تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے ، تیل کے ذخائر سکڑ کر پینتالیس سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔۔بینک آف امریکہ کے مطابق ملک میں تیل کے 43 دن کی سپلائی باقی ہے، یہ سطح جولائی 1983 کے بعد سب سے کم ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے دس جولائی تک کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریباً 409.7 ملین بیرل ریکارڈ کیے گئے جو 5 سالہ اوسط سے قریباً 6 فیصد کم ہیں۔
اسی طرح اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو 18 جولائی تک گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، مجموعی طور پر امریکاکے کل ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول 35پیسے سستا،ڈیزل 5روپے 71پیسے فی لٹر مہنگا
امریکا میں پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ، مختلف امریکی ریاستوں میں پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر فی گیلن سے بھی تجاوز کر گئی۔












