Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

کیا امریکہ دیوالیہ ہو سکتا ہے۔ نئی بحث چھڑ گئی

4 months ago
A A
Could the US go bankrupt A new debate has arisen.
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار

کیا واقعی امریکہ کا دیوالیہ نکل جائے گا؟ یہ ہے وہ سوال جو امریکی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے بعد اب امریکی ماہرین معیشت کے مابین زیر بحث ہے۔امریکہ کے بڑھتے ہوئے قرض نے طویل عرصے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔ لیکن محکمہ خزانہ کی تازہ ترین رپورٹ کے بعد، کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال ایک اہم موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ اور یوں کہنا نا مناسب نہیں ہو گا کہ قوم اب مؤثر طریقے سے "دیوالیہ” ہے۔
امریکہ دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہے جسکےمالی سال 2025 میں حکومت کے قرض میں ہونے والے 264کھرب ڈالر اضافے کےاعداد وشمار بتاتے ہیں کہ اسکے قرض کی مالیت میں روزانہ کی بنیاد پراوسطاً 7.23ارب ڈالر اورماہانہ اوسطاً220ارب ڈالر کا اضافہ ہو رہا ہے۔


جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں اپلائیڈ اکنامکس کے پروفیسر سٹیو ہینک اور سابق امریکی کمپٹرولر جنرل ڈیوڈ ایم واکر نے امریکی میڈیا میں گذشتہ روز شائع ہونے والے اپنے تجزیوں میں تکنیکی طور پرامریکی حکومت کے دیوالیہ ہوجانے کو محکمہ خزانہ کے اعداد وشامر کی روشنی میں حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا سچ ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے یہ نشاندہی بھی کی ہے کہ صرف قرض کی 380کھرب ڈالر مالیت اسکے 60.6 کھرب ڈالر کے ثاثوں سے پانچ گنا سے بھی زیادہ ہے۔ جبکہحکومت کے ذمہ واجبات کا مجموعی حجم تو 1362کھرب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔یہی نہیں امریکی حکومت اپنی آمدن سے کہیں زیادہ خرچ کرتی رہتی ہے۔ صرف گذشتہ مالی سال 2025 میں ہی کل وفاقی آمدنی 524 کھرب ڈالر جبکہ اخراجات734 کھرب ڈالر تھے۔


ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اب "مالی تباہی کا سامنا” کر رہا ہے۔ جسے دور از کار قرار نہیں دیا جا سکتا۔انکا کہنا تھا کہ اعداد و شمار واقعی تشویشناک ہیں۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ امریکہ روایتی معنوں میں "دیوالیہ” نہیں ہو سکتا۔کیونکہ کسی فرد یا یا کاروبار کے برعکس امریکہ دنیا کی ریزرو کرنسی کا جاری کنندہ ہے۔ یعنی اس کے پاس اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے رقم پیدا کرنے یعنی ڈالر چھاپنے کی صلاحیت ہے۔دوسرے لفظوں میں امریکی حکومت کے پاس تکنیکی طور پر کبھی بھی ڈالر ختم نہیں ہوسکتے لیکن ڈالر تیزی سے اپنی قدر ضرور کھو سکتاہے۔اوریہ ہو رہا ہے۔ فیڈرل ریزرو بینک آف منیپولس کے مطابق 2025 میں100 امریکی ڈالرکی قوت خرید اتنی ہو چکی ہے جو 1970 میں صرف12.6ڈالر کی تھی۔ مگر امریکی معیشت کے لئے اصل خطرہ دنیا کے مختلف ملکوں کی جانب سے امریکی ڈالر سے اپنی وابستگی کو ترک کرنا ہے۔اور یہ سلسلہ یونہی آگے بڑھتا رہا تو امریکی معیشت کا دیوالیہ ہونا یقینی ہو جائے گا۔

Tags: #ameica#defaultbankkruptdollar
ShareSend

Related Posts

Further depreciation of the Turkish lira is likely
Latest

ترک لیرا کی قدر میں مزید کمی کا امکان

21 July , 2026
State Bank of Pakistan's foreign exchange reserves decrease by $1.245 billion
Latest

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.245 ارب ڈالر کی کمی

17 July , 2026
Major progress in Türkiye's policy to reduce reliance on the dollar.
Latest

ترکیہ کی ڈالر سے انحصار کم کرنے کی پالیسی میں بڑی پیش رفت

11 July , 2026
State Bank's foreign exchange reserves increase by $1.94 billion.
Latest

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.94 ارب ڈالر کا اضافہ

July 10, 2026
Trump says $300 million aid to Iran is a lie
Latest

ایران کو 300ملین ڈالر دینے کی بات جھوٹ ہے ،ٹرمپ

16 June , 2026
US Army FA-18 Hornet crashes during training flight
Latest

امریکی فوج کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

14 June , 2026
Next Post
Health Department takes action over video of 2 women undergoing C-section in Lahore hospital

لاہور،ہسپتال میں2خواتین کے سی سیکشن کے دوران ویڈیو بنانے پر محکمہ صحت کا ایکشن

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu