Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

چین کا واٹر کوریڈور ،134کلو میٹر لمبی نہر کا منصوبہ

3 months ago
A A
China's water corridor, 134-kilometer-long canal project
Share on FacebookWhatsApp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین 134 کلومیٹر لمبی نہر کھود رہا ہے تاکہ جہاز اندرونی دریاؤں کے راستے گہرے علاقوں تک جا سکیں، اور یہ منصوبہ ظاہر کرتا ہے کہ بیجنگ تجارت کے لیے قدرتی سرحدوں کو کس حد تک دوبارہ تشکیل دے رہا ہے۔
چین پنگلو کینال پر تیزی سے کام کر رہا ہے، جو134 کلومیٹر طویل ایک بڑا آبی راستہ ہے، جس کا مقصد اندرونی دریائی راستوں سے بحیرۂ جنوب چین اور بین الاقوامی سمندری راستوں تک شپنگ کو ممکن بنانا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملک کے جنوب مغربی علاقوں سے سامان کی ترسیل کو تیز کرنا، لاگت کم کرنا اور جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
یکائی برج جو 27 مجوزہ پلوں میں سے ایک ہے، باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔۔رواں ہفتے ایک نیا پل کھلنے سے منصوبے کی پیش رفت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ پیش رفت بظاہر مقامی لگتی ہے، لیکن یہ بڑے تبدیلیوں کا اشارہ ہے۔ جب جہاز پلوں کے نیچے سے اور لاکس کے ذریعے آسانی سے گزر سکیں گے تو یہ نہر پانی پر مال برداری کے لیے ایک مکمل ہائی وے بن جائے گی۔
یہ راستہ چین کے صوبے گوانگشی کے دارالحکومت ناننگ کو خلیجِ ٹونکن سے ملاتا ہے۔ یہ زیادہ تر قنچانگ دریا کے ساتھ ساتھ چلتا ہے اور پھر ساحل تک پہنچتا ہے۔


یہ راستہ اندرونی دریائی تجارت کو سمندری راستوں سے جوڑتا ہے، تاکہ مال کو گوانگ ڈونگ کے روایتی راستے سے گزارنے کی ضرورت نہ رہے۔ اس سے فاصلہ کم ہوگا، اور فاصلہ کم ہونے سے لاگت بھی کم ہوتی ہے، چاہے وہ الیکٹرانکس ہوں یا روزمرہ استعمال کی اشیا۔
یہ نہر ایک سیدھی کھائی نہیں ہے بلکہ اس میں تقریباً 213 فٹ پانی کی سطح کا فرق موجود ہے۔ اسی لیے اس منصوبے میں شپ لاکس استعمال کیے جا رہے ہیں۔
شپ لاک دراصل جہازوں کے لیے ایک لفٹ کی طرح کام کرتا ہے، دروازے بند کیے جاتے ہیں، چیمبر میں پانی اوپر یا نیچے کیا جاتا ہے، اور پھر جہاز اگلی سطح پر منتقل ہو جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں تین بڑے ڈبل لین لاک سسٹم شامل ہیں، اور راستے میں 27 پل تعمیر یا اپگریڈ کیے جا رہے ہیں۔اگر یہ نہر مکمل طور پر کامیاب ہو جاتی ہے تو اندازہ ہے کہ یہ موجودہ زمینی اور دریائی راستوں سے تقریباً 560 کلومیٹر فاصلہ کم کر دے گی۔
اس سے سالانہ تقریباً 5.2 ارب یوآن کی بچت متوقع ہے، جو زیادہ تر ایندھن اور وقت کی بچت سے ہوگی۔ اس کا اثر یہ ہو سکتا ہے کہ کمپنیاں اپنے گودام اور فیکٹریاں کہاں لگائیں، اس کا فیصلہ بدل جائے۔
منصوبے پر تقریباً 90 فیصد بجٹ خرچ ہو چکا ہے۔ اس کی کل لاگت تقریباً 10 ارب ڈالر ، اور اسے 2026 کے آخر تک آپریشنل کرنے کا ہدف ہے۔
یہ نہر صرف چین کے اندرونی تجارت کے لیے نہیں بلکہ جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ تجارت بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ بھی ہے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق چین کی آسیان ممالک کو برآمدات میں 2025 میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ امریکہ کو برآمدات میں 20 فیصد کمی آئی۔ یہی تبدیلی چین کی توجہ کو جنوب کی طرف ظاہر کرتی ہے۔خلیجِ بئیبو پورٹ، جو اس نہر کا آخری سمندری پوائنٹ ہے، 2025 میں 10 ملین سے زیادہ کنٹینرز (TEUs) ہینڈل کر چکا ہے، جو بندرگاہوں کی بڑی پیمائش ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں 36 ماحولیاتی تحفظ زونز شامل ہیں، جنگلی حیات کے راستے، اور مچھلیوں کی نقل و حرکت کے لیے خاص نظام بھی بنایا گیا ہے۔
تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑی نہریں پانی کے بہاؤ کو بدل سکتی ہیں، نمکین پانی اندر تک جا سکتا ہے، اور آہستہ پانی والے علاقوں میں آلودگی بڑھ سکتی ہے۔
اصل امتحان اس وقت ہوگا جب تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ کیا واقعی وقت اور ایندھن کی بچت کا فائدہ سامنے آئے گا؟ اور کیا ماحولیاتی تحفظ کے وعدے عملی طور پر برقرار رہیں گے؟

Tags: #chinabeijingcanal
ShareSend

Related Posts

The world's largest green revolution 66 billion trees—China has surpassed everyone.
Latest

دنیا کا سب سے بڑا سبز انقلاب،66ارب درخت ،چین سب پر بازی لے گیا

24 July , 2026
Mass production of China's J-35 stealth fighter
Latest

چین کی جے-35 اسٹیلتھ فائٹر کی بڑے پیمانے پر پیداوار

17 July , 2026
Chinese company signs contract for world's largest solar-plus-storage project in Abu Dhabi.
Latest

چینی کمپنی کا ابوظبی میں دنیا کے سب سے بڑے سولر پلس اسٹوریج منصوبے کا معاہدہ

11 July , 2026
Former Chinese government official sentenced to death for accepting $325 million in bribes.
Latest

چین میں 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رشوت لینے والے سابق سرکاری افسر کو سزائے موت

July 8, 2026
Chinese company interested in investing billions of dollars in Pakistan
Latest

چینی کمپنی کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

6 July , 2026
We will provide special facilities to China and other friendly nations in the Strait of Hormuz Iranian Ambassador.
Latest

چین سمیت دیگر دوست ممالک کو آبنائے ہرمز میں خصوصی سہولتیں فراہم کریں گے، ایرانی سفیر

5 July , 2026
Next Post
Traveling to Mars is now easier than ever, Japan has brought new technology

مریخ کا سفر اب پہلے سے آسان ،جاپان نئی ٹیکنالوجی لے آیا

Read this too

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

25 July , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 July , 2026
سونا پھر مہنگا ہو گیا

سونا پھر مہنگا ہو گیا

25 July , 2026
وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

25 July , 2026
Middle East Conflict Saudi Military Coalition Enters the Fray

مشرق وسطیٰ کی جنگ ،سعودی فوجی اتحاد میدان میں آ گیا

25 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu