کراچی (پاک ترک نیوز )سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ،چاندی سستی ہو گئی ،مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت 4لاکھ27ہزار736روپے ہو گئی۔
دس گرام سونا 257روپے مہنگا ہو کر 3لاکھ66ہزار714روپے ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 4053ڈالر کا ہو گیا،چاندی کی ایک تولہ قیمت 12روپے کمی سے 6297روپے ہو گئی۔










