لاہور( پاک ترک نیوز) ناظرین، عالمی طاقتوں کے درمیان ایک نیا خطرناک کھیل شروع ہو چکا ہے۔ خفیہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے سب کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چین جلد ہی ایران کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے جا رہا ہے۔ ایسے مہلک ہتھیار جو ایک عام شخص بھی کندھے پر رکھ کر جنگی طیارے کو مار گرا سکتا ہے۔
یہ کوئی عام ہتھیار نہیں۔ یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو جنگ کا رخ بدل دیتی ہے۔ کم بلندی پر پرواز کرنے والے جنگی جہاز، ہیلی کاپٹرز، حتیٰ کہ جدید ڈرونز بھی اب محفوظ نہیں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق بیجنگ اس خفیہ اسلحہ ڈیل کو چھپانے کیلئے اسے تیسرے ممالک کے ذریعے منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یعنی ایک ایسا کھیل، جہاں سب کچھ سامنے ہو رہا ہے، لیکن کوئی ثبوت ہاتھ نہیں آ رہا۔
یہ پیش رفت ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قیادت کیلئے ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔ کیونکہ اگر یہ ہتھیار ایران تک پہنچ گئے تو امریکی فضائی برتری کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ سوچیں۔۔ ایک چھوٹا سا میزائل، اور اربوں ڈالر کا جنگی طیارہ زمین بوس۔
کیا چین خاموشی سے طاقت کا توازن بدل رہا ہے؟ کیا ایران اب آسمان پر بھی اپنی گرفت مضبوط کرنے جا رہا ہے؟ اور سب سے بڑا سوال کیا یہ سب کسی بڑی جنگ کا پیش خیمہ ہے؟ دنیا ایک بار پھر ایک خطرناک موڑ پر کھڑی ہے جہاں ایک فیصلہ سب کچھ بدل سکتا ہے۔












