کراچی(پاک ترک نیوز ) سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ہے ۔
اپوزیشن ارکان نے کہا سندھ حکومت نے بجٹ میں شہری سندھ کو ایک بار پھر نظرانداز کیا،شہری سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والا بجٹ قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں ٹیکس بیس کو بڑھایا،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،مریم اورنگزیب
ارکان نے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا ،روٹی کپڑا اور دبئی میں مکان نامنظور کے نعرے لگائے،ارکان نے کراچی کو حقوق دو کے بھی نعرے لگائے۔
اپوزیشن ارکان کی بجٹ دستاویزات لہرا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی
اپوزیشن ارکان کا کہنا تھابجٹ عوامی امنگوں کے برعکس ہے، شہری سندھ کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔












