لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہےپنجاب کے بجٹ میں ٹیکس بیس کو بڑھایا،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، صوبائی حکومت نے اخراجات کو محدود کیا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا فیڈرل گرانٹ میں سب سے زیادہ حصہ پنجاب کا ہےوفاق کو مضبوط کرنے میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کردار تاریخ یاد رکھے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا رائٹ سائزنگ کرکے ایک لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کیا گیا، ستھرا پنجاب پر کوئی کٹ نہیں لگایا گیا۔ترقیاتی پروگرام کےبجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔اپنی چھت،اپناگھرسکیم کے تحت سوالاکھ گھرمکمل ہو گئے۔
وزیر خزانہ مجتبی شجاع نے کہا ایف بی آر کی طرز پرپنجاب میں ادارہ قائم کرینگے۔نئے ادارے کے قیام سے سارے ٹیکسز ایک ہی چھت تلے آ جائیں گے۔پنجاب میں ڈھائی سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔












