Tuesday , 28 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

ایران میں اہم سیاستدان گرفتار، امریکہ اور اسرائیل سے روابط کا الزام

6 months ago
A A
ایران میں اہم سیاستدان گرفتار، امریکہ اور اسرائیل سے روابط کا الزام
Share on FacebookWhatsApp

تہران : (پاک ترک نیوز)ایران میں حکام نے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حالیہ حکومت مخالف احتجاج کے دوران ملک کے ’’سیاسی اور سماجی نظام کو عدم استحکام‘‘ سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور امریکہ و اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کر رہے تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں تین نمایاں سیاستدان شامل ہیں، جن کی شناخت آذر منصوری، محسن امین زادہ اور ابراہیم اصغر زادہ کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ چوتھے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
آذر منصوری ایران ریفارم فرنٹ کی سربراہ ہیں، محسن امین زادہ سابق سفارتکار اور نائب وزیر خارجہ رہ چکے ہیں، جبکہ ابراہیم اصغر زادہ سابق رکن پارلیمنٹ ہیں۔
ایران کی عدلیہ کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے وقت میں وسیع پیمانے پر سرگرمیوں کی قیادت کی جو ملک کے سیاسی و سماجی استحکام کے لیے خطرہ تھیں، جب ایران کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے عسکری دباؤ کا سامنا تھا۔
سرکاری خبر رساں ادارے میزان کے مطابق ملزمان نے سڑکوں پر موجود ’’دہشت گرد عناصر‘‘ کے اقدامات کو جواز فراہم کرنے کی بھی کوشش کی۔
ایران ریفارم فرنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آذر منصوری کو عدالتی حکم کے تحت پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی انٹیلی جنس فورسز نے ان کے گھر کے دروازے سے گرفتار کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تنظیم کے دیگر سینئر رہنماؤں، جن میں نائب چیئرمین محسن آرمین اور سیکریٹری بدرالسادات مفیدی شامل ہیں، کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
یہ گرفتاریاں جنوری میں ہونے والے شدید احتجاج کے بعد سامنے آئی ہیں، جو ابتدا میں تہران میں معاشی بحران کے خلاف شروع ہوئے تھے، مگر جلد ہی ملک گیر حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو گئے۔
ایرانی حکومت کے مطابق ان احتجاجات کے دوران 3,117 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق تنظیموں کے اس دعوے کو مسترد کر دیا گیا کہ ان ہلاکتوں کے پیچھے ریاستی فورسز کا ہاتھ تھا۔

Tags: iranUnited States
ShareSend

Related Posts

روس ایران کو امریکی فوجی اڈوں کی خفیہ معلومات دے رہا ہے،یوکرینی صدر
Latest

روس ایران کو امریکی فوجی اڈوں کی خفیہ معلومات دے رہا ہے،یوکرینی صدر

27 July , 2026
Exchanges between Iran and the US are ongoing through mediators, Ismail Baqai
Latest

ایران ،امریکہ کے درمیان ثالثوں کے ذریعے تبادلہ جاری ہے ،اسماعیل بقائی

27 July , 2026
US President announces halt to attack on Iran.
Latest

امریکی صدر کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان

26 July , 2026
Middle East Conflict Saudi Military Coalition Enters the Fray
Latest

مشرق وسطیٰ کی جنگ ،سعودی فوجی اتحاد میدان میں آ گیا

25 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ
Latest

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران
اہم ترین 2

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
Next Post
ایران نے سرخ لکیر پار کی تو اکیلے حملہ کردیں گے، اسرائیل کی دھمکی

ایران نے سرخ لکیر پار کی تو اکیلے حملہ کردیں گے، اسرائیل کی دھمکی

Read this too

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

27 July , 2026
فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

27 July , 2026
وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

27 July , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

27 July , 2026
Apple's big surprise When is the iPhone 18 Pro launching

ایپل کا بڑا سرپرائز،آئی فون 18پرو کب لانچ ہو رہا ہے؟

27 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu