Monday , 27 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home The 3 most important

ایران نے سرخ لکیر پار کی تو اکیلے حملہ کردیں گے، اسرائیل کی دھمکی

6 months ago
A A
ایران نے سرخ لکیر پار کی تو اکیلے حملہ کردیں گے، اسرائیل کی دھمکی
Share on FacebookWhatsApp

تل ابیب : (پاک ترک نیوز)اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح الفاظ میں خبردار کر دیا ہے کہ اگر ایران نے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے اسرائیل کی مقرر کردہ ’’سرخ لکیر‘‘ عبور کی تو اسرائیل امریکہ کی اجازت یا شمولیت کے بغیر اکیلا کارروائی کرے گا۔
اسرائیلی دفاعی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں اسرائیلی حکام نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو بتایا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اسرائیل کے وجود کیلئے ایک سنگین اور ناقابلِ قبول خطرہ بن چکا ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل یکطرفہ عسکری اقدام سے بھی گریز نہیں کرے گا۔
ایک سینئر دفاعی ذریعے نے کہا،’’ہم نے امریکیوں کو صاف بتا دیا ہے کہ اگر ایران نے میزائلوں کے معاملے میں ہماری سرخ لکیر عبور کی تو ہم اکیلے حملہ کریں گے، اگرچہ فی الحال ایران اس حد تک نہیں پہنچا، مگر ہم اس کی ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘‘
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے حالیہ ہفتوں کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں ایران کے میزائل نظام اور پیداواری ڈھانچے کو تباہ کرنے کے منصوبے امریکہ کے سامنے رکھے۔
ان منصوبوں میں اہم میزائل فیکٹریوں اور تیاری کے مراکز کو نشانہ بنانے کی عملی حکمتِ عملی بھی شامل ہے۔اسرائیلی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اپنی ’’آزادیِ عمل‘‘ محفوظ رکھے گا اور ایران کو ایسے اسٹریٹجک ہتھیار دوبارہ حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا جو اسرائیل کے وجود کو خطرے میں ڈال دیں۔
ایک اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے موجودہ صورتحال کو ’’تاریخی موقع‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ایران کے میزائل نیٹ ورک پر فیصلہ کن ضرب لگانے اور اسرائیل و خطے کو لاحق خطرات ختم کرنے کا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کو میزائل پروگرام سے منسلک دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ممکنہ اہداف سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔اس دوران اسرائیلی فوجی حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کہیں محدود نوعیت کی کارروائی کا انتخاب نہ کریں، جیسا کہ حال ہی میں یمن میں حوثیوں کے خلاف کیا گیا، جس سے ایران کی اصل عسکری صلاحیت برقرار رہ سکتی ہے۔
ایک فوجی اہلکار نے کہا،’’خدشہ ہے کہ وہ چند اہداف کو نشانہ بنا کر کامیابی کا اعلان کر دیں اور بعد میں نتائج سے نمٹنے کی ذمہ داری اسرائیل پر ڈال دی جائے، جیسا کہ حوثیوں کے معاملے میں ہوا۔
جزوی کارروائیاں اصل خطرہ ختم نہیں کرتیں۔‘‘ادھر اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے اندر یہ بھی سامنے آیا ہے کہ فضائیہ کے نئے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عمر تِشلر، وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے آئندہ امریکی دورے کے دوران ان کے ہمراہ ہوں گے۔بریگیڈیئر جنرل تِشلر، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر کی نمائندگی کریں گے، کیونکہ اس وقت واشنگٹن میں اسرائیل کا کوئی دفاعی اتاشی تعینات نہیں، جس کی وجہ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے نامزدگی کی منظوری نہ دینا ہے۔

Tags: iranisraelUnited States
ShareSend

Related Posts

US President announces halt to attack on Iran.
Latest

امریکی صدر کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان

26 July , 2026
Middle East Conflict Saudi Military Coalition Enters the Fray
Latest

مشرق وسطیٰ کی جنگ ،سعودی فوجی اتحاد میدان میں آ گیا

25 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ
Latest

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران
اہم ترین 2

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے
The 3 most important

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

22 July , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Pakistan

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

22 July , 2026
Next Post
حج 2026: سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی، وزارتِ مذہبی امور کی نئی ہدایات

حج 2026: سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی، وزارتِ مذہبی امور کی نئی ہدایات

Read this too

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

26 July , 2026
یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

26 July , 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

26 July , 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

26 July , 2026
لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

26 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu