اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان نے فوجی آپریشن غضب للحق میں کامیاب کارروائیوں کی فوٹیج جاری کردی جس نے طالبان رجیم کے جھوٹے دعوئوں کی حقیقت کھول کر بیان کردی ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سرحدی فورسز کی جانب سے پاکستان اور افغان سرحد پر پاکستانی فوج کے مراکز اور تنصیبات پر ’وسیع‘ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک تازہ بیان میں میں کہا کہ کارروائیوں میں 133 کارندوں کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔












